Halqa Arbab E Zauq Sargodha Ka Qayam - Article No. 929

Halqa Arbab E Zauq Sargodha Ka Qayam

حلقہ ارباب زوق سرگودھا کا قیام - تحریر نمبر 929

4اگست بروز منگل مائی کلیکشن بک شاپ میں حلقہ ارباب ذوق سرگودھا کی بنیاد ایک غیر رسمی نشست میں رکھی گئی۔

پیر 10 اگست 2015

4اگست بروز منگل مائی کلیکشن بک شاپ میں حلقہ ارباب ذوق سرگودھا کی بنیاد ایک غیر رسمی نشست میں رکھی گئی۔ اس اجلاس میں معروف ادبا نے شرکت کی اور صدارت جناب شاکر کنڈان نے کی اجلاس میں حلقہ ارباب ذوق کے باقاعدہ جلسوں کے انعقاد کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے حماد نیازی نے جنرل سیکرٹری کے لیے عقیل ملک اور جوائنٹ سیکٹری کے لیے سید ازور عباس کا نام تجویز کیا جس کی تمام حاضرین نے تائید کی اس طرح حلقہ ارباب ذوق سرگودھا کے جنرل سیکٹری اور جوائینٹ سیکرٹری کو تین ماہ کے لئے منتخب کر لیا گیا۔
بعد میں نئے منتخب سیکرٹری نے مجلسِ عاملہ کا بھی اعلان کیا۔
مجلسِ عاملہ میں شامل اراکین کے نام یہ ہیں:
شاکر کنڈان
عابد خورشید
حماد نیازی
مرتضٰی حسن
فرح شاہ
اسکے بعد ایک غیر رسمی شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل شعراء نے اپنی شعری تخلیقات پیش کیں۔

(جاری ہے)


شناور خان
حارث بلال
سید ازور عباس
ڈاکٹر اسد علی
عقیل ملک
فیضان ہاشمی
حماد نیازی
اصغر علی
مرتضٰی حسن
ثمینہ گل
ذوالفقار احسن
عاشر وکیل راوٴ
فرح شاہ
شاکر کنڈان (صاحبِ صدر)
آخر میں دانیال طریر کی ناگہانی وفات پر تعزیتی قرار داد پیش کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Browse More Urdu Literature Articles