Badkari Zalim Par Laanat Hamesha Barasti Rehti Hai - Article No. 1107

Badkari Zalim Par Laanat Hamesha Barasti Rehti Hai

بدکاری ظالم پر لعنت ہمیشہ برستی رہتی ہے - تحریر نمبر 1107

حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک وزیر نے بادشاہ کے خزانے کو بھرنے کے لئے لوگوں کے گھروں کو برباد کرنا شروع کردیا ۔ داناؤں نے کہا کہ جو شخص اللہ عزوجل کو ناراض کرے اس لئے کہ مخلوق اس سے راضی ہو اللہ عزوجل اسی مخلوق کو اس کی تباہی پر مامور فرما دیتا ہے ۔

منگل 8 نومبر 2016

حکایات سعدی رحمتہ اللہ علیہ :
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک وزیر نے بادشاہ کے خزانے کو بھرنے کے لئے لوگوں کے گھروں کو برباد کرنا شروع کردیا ۔ داناؤں نے کہا کہ جو شخص اللہ عزوجل کو ناراض کرے اس لئے کہ مخلوق اس سے راضی ہو اللہ عزوجل اسی مخلوق کو اس کی تباہی پر مامور فرما دیتا ہے ۔
بھڑکتی ہوئی آگ بھی کالے دانے کاوہ حشر نہیں کرتی جو کسی کادل جلانے کے بعد اس دل جلے کے دل سے اٹھنے والے دھوئیں سے ہوتی ہے۔
اس بات پر سب متفق ہیں کہ گدھا تمام جانوروں میں سب سے زیادہ ذلیل ہے اور اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا کہ مردوں کوکھانے والے شیرسے گدھا بہتر ہے ۔ گدھا بدتمیز ہونے کے باوجود چونکہ بوجھ اٹھاتا ہے اس لئے اچھا لگتا ہے اور مخلوق کو ستانے والا انسان بوجھ اٹھانے والے گدھے اور بیل سے بدتر ہے ۔

(جاری ہے)


آمدم برس مطلب ۔ بادشاہ کو اس وزیر کی کوئی بات پسند نہ آئی اور اس نے اسے قید خانے میں ڈالوایا اور طرح برح کی اذیتیں دے کر اسے ہلاک کردیا۔

بادشاہ کی رضا مندی اس وقت تک حاصل نہیں ہوتی جب تک مخلوق کی دلجوئی نہ کی جائے ۔ اگر اللہ عزوجل کی مہربانی چاہتے ہوتو مخلوق پر مہربان ہوجاؤ۔
جب وہ وزیر قید خانے میں تھا اس کے پاس سے رعایا میں سے کوئی آیااور اس کی اس بربادی کودیکھ کر کہا کہ بازوؤں میں طاقت ہونے کے باوجود عہدے کے بل بوتے پر مخلوق کامال ہڑپ کرنا صحیح نہیں ۔ سخت ہڈی کو گلے سے تونگلا جاسکتا ہے مگروہ ناف میں پہنچ کر پیٹ کو ضرور پھاڑے گی۔
بدکارظالم کے مرنے کے بعد بھی لعنت اس پر ہمیشہ برستی رہتی ہے ۔
مقصود بیان :
حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ اس حکایت میں بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے جب تمہیں طاقت دی ہے تو تما س لوگوں کی فلاح وبہود کے لئے استعمال کرو نہ ان پر ظلم کرو۔ ظالم کا انجام بہت برا ہے اور ظالم بدبخت پراللہ عزوجل کی لعنت ہمیشہ برستی رہتی ہے اور ظالم کو اللہ عزوجل عبرت کانشان بنا دیتا ہے ۔ ہمارے لئے نمرود فرعون اور رشداد کی مثالیں ہیں انہوں نے اپنے ظلم وستم سے عوام کاجینا دو بھرکردیا پھر جب اللہ عزوجل کا قہران پر نازل ہوا انہیں کہیں پناہ نہ ملی ۔

Browse More Urdu Literature Articles