Haq Taalaa Ki Zaat Bohat Hi Ghafoor O Raheem Hai - Article No. 1084

Haq Taalaa Ki Zaat Bohat Hi Ghafoor O Raheem Hai

حق تعالیٰ کی ذات بہت ہی غفورورحیم ہے - تحریر نمبر 1084

حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ عورت عقل مندا ورصاحب دل لوگوں پر غالب رہتی ہے برخلاف اس کے کہ جاہل لوگ عورتوں پر غلبہ پاتے ہیں کیونکہ وہ سختی اور اکھڑ پن میں زندگی بسر کرتے ہیں۔

پیر 8 اگست 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ :
حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ عورت عقل مندا ورصاحب دل لوگوں پر غالب رہتی ہے برخلاف اس کے کہ جاہل لوگ عورتوں پر غلبہ پاتے ہیں کیونکہ وہ سختی اور اکھڑ پن میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان کے دلوں میں مہربانی اور کرم کی صلاحتیں معدوم ہوتی ہیں اور ان پر ہر وقت حیوانیات کاغلبہ طاری ہوتا ہے۔

جاہلوں کی محبت عارضی ہوتی ہے اور غصہ وشہوت حیوانی صفات ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے قطع نظر جو معشوق تمہیں نظر آتی ہے حق کاپر توہے اور اس لحاظ سے وہ نور خالق سمجھا جائے گا نہ کہ نور مخلوق۔ ہر عقل مند کی عقل کے نزدیک یہ بات درست ہے کہ ہر پھرنے والی شے کے ساتھ پھرانے والا بھی ہے۔ حق تعالیٰ کی ذات بہت ہی غفورورحیم ہے اور اس پر ہرشے عاشق ہے۔ عدم وجود اور ایمان بھی اس کے عاشق ہیں۔


مقصود بیان :
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ جاہلوں کی دوستی سے گریز کرو کہ ان کی دوستی درحقیقت دشمنی ہے اور عورتوں کی باتوں میں آنے سے پرہیز کرو کہ ان کی باتیں بجائے تمہاری اصلاح کرنے کی تمہیں راہ حق سے ہٹادیں گی۔ اللہ عزوجل کے فضل وکرم کے طلبگار رہو کہ وہ غفورورحیم ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles