Kamil K Sath Muaamla Karnay Main Hosh Se Kaam Lo - Article No. 1049

Kamil K Sath Muaamla Karnay Main Hosh Se Kaam Lo

کامل کے ساتھ معاملہ کرنے میں ہوش سے کام لو - تحریر نمبر 1049

(حضرت شیخ فریدالدین عطار حمتہ اللہ علیہ کے قول کی تفسیر)

جمعرات 5 مئی 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ:
اے دان! تو صاحب دل ہے تو درجہ کمال پرپہنچنے کی وجہ سے اگر زہر بھی کھا لے گا تو وہ تیرے لئے شہدبن جائے گا۔ صاحب دل کسی مضرشے سے نقصان نہیں اٹھا سکتا اس لے کہ وہ نقائص سے فارغ ہوچکا ہے اور پرہیز سے نجات پاچکا ہے۔ اس راہ کا طالب ابھی بخار میں مبتلا ہے اور اسے صبر سے کام لینا ہوگا تاکہ مراتب کومزید بلند کرسکے۔
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایاکہ اے گستاخ! کسی مرد کی برابری کی ہمت کبھی نہ کرکیونکہ۔ اگر مرشد سے جھگڑاکرے گا تو تیرا ہی نقصان ہوگا۔ اگر تو نمرود ہے تو آگ میں نہ جا اور اگر آگ میں جانا چاہتا ہے تو پہلے ابراہیم (علیہ االسلام) کی مثل بن ۔ اگرتو تیراک نہیں ہے تو خود کو پانی میں نہ ڈال۔ ایک مرد کامل ناقص چیزوں سے بھی نفع حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اگر خاک مٹھی میں لے تو وہ بھی سونا بن جاتی ہے اور وہ سونے کو خاک بنانے پر بھی قدرت رکھتا ہے۔

ایسا انسان چونکہ بارگاہ الہٰی میں مقبول ہوتا ہے اس لئے اس کے کاموں میں اللہ عزوجل کاہاتھ ہوتا ہے۔ ناقص کا ہاتھ دھو کے اور مکر کاجال ہوگا بیمارانسان جو بھی کرے اس سے بیماری پیدا ہوگی۔ کامل۔ انسان بظاہر کفر کی بات بھی کرے تو وہ دین بن جاتی ہے۔ کامل کے ساتھ معاملہ کرنے میں ہوش سے کام لو۔
مقصودبیان:
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمتہ اللہ علیہ کے قول کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مرشد کام ایسی ذات ہے جو بارگاہ الہٰی میں مقبول ہے اس کی تکذیب سے بچو اور اس کے ساتھ نہایت ادب واحترام کامعاملہ روارکھو۔
مرشد کامل ناقص کابنانے پر قادر ہے اور اسے یہ قدرت اللہ عزوجل کی جانب سے بطور انعام عطاکردہ ہے جو اس کی ریاضت اور محنت کی بدولت اسے ملا ہے۔

Browse More Urdu Literature Articles