Mlaika Ki Ghiza Sirf Ishq E Khuda Wandi Hai - Article No. 1053

Mlaika Ki Ghiza Sirf Ishq E Khuda Wandi Hai

ملائکہ کی غذا صرف عشق خداوندی ہے - تحریر نمبر 1053

ایک بادشاہ کاغلام شہوت پرست اور بے وقوف تھا۔ وہ اپنے آقا کی معمولی خدمت بھی انجام نہیں دیتا تھا۔ وہ غلام اپنے آقا کابدخواہ۔۔۔

ہفتہ 14 مئی 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ:
ایک بادشاہ کاغلام شہوت پرست اور بے وقوف تھا۔ وہ اپنے آقا کی معمولی خدمت بھی انجام نہیں دیتا تھا۔ وہ غلام اپنے آقا کابدخواہ تھا اور اپنی اس عادت سے بخوبی واقف تھا۔ بادشاہ نے اس کی تنخواہ کم کر دی اور وہ کم عقل اور لالچی تھا اس لئے سرکشی پراتر آیا۔ اگر وہ عقمل مند ہوتا تو خود پر نگاہ دوڑاتا اور اپنی کوتاہی کی معافی بادشاہ سے مانگتا۔

اس غلام کی مثال اس گدھے کی سی تھی جس کی ایک ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی تھی پھر بھی وہ شرارت کرنے لگا۔ اس کی دوسری ٹانگ کو بھی باندھ دیاگیا۔ دونوں ٹانگیں بندھنے کے بعد ہ کہنے لگا کہ میری ایک ٹانگ باندھنا ہی کافی تھی۔ یہ نہیں جانتا تھا کہ اس کی دونو ں ٹانگیں اس کی کمینگی کی وجہ سے باندھے گئے اور اگر وہ سمجھتا کہ میری ایک ٹانگ بھی میری اس کمینگی کی وجہ سے باندھی گئی تو ہو یقینا شرارت سے باز آجاتا اور پھر اس کی پہلی ٹانگ بھی کھل جاتی۔

(جاری ہے)


اللہ عزوجل نے فرشتوں میں صرف عقل رکھی ہے اور اس عقل کا تقاضہ ہے کہ وہ صرف اطاعت اور بندگی بجالائیں لہٰذا یہی وجہ ہے کہ فرشتوں سے گناہوں کا صدور نہیں ہوتا۔ حیوانات میں صرف شہوت وحرص رکھی چاہے جنسی ہویاکھانے پینے کی۔ انسان میں عقل اور شہوت دونوں رکھیں اور ملائکہ کی غذاصرف عشق خداوندی ہے۔
مقصود بیان:
مولانا محمد جلال الدین رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے انسان میں عقل اور شہوت دونوں کو جمع فرمادیاہے اور اسی کے ذریعے اسے آزمائش میں مبتلا کیا ہے اگر وہ اس آزمائش میں پورا اترے گا تو یقینا آخرت میں انعام واکرام کا حقدار ہوگا۔

حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دنیا شہوت اور لالچ کو ترک کرنا ہی تقویٰ ہے نہ کہ گوڈری پہن لینا۔ جنگی لباس پہننے سے بندہ بہادر نہیں ہوجاتا بلکہ بہادر ہونا جنگی لباس کے لئے اولین شرط ہے اور جنگی لباس اگر ہیجڑے پہن لیں تو ان کے لئے اس لباس کا کوئی فائدہ نہیں۔

Browse More Urdu Literature Articles