Sabr Eman Ka Juz Hai - Article No. 1101

Sabr Eman Ka Juz Hai

صبر ایمان کا جزو ہے - تحریر نمبر 1101

جو آنکھیں اللہ عزوجل کے نور کونہ دیکھ پائیں ان آنکھوں سے اندھا ہونا بہتر ہے اپنے مرشد پاک سے روح کی زندگی طلب کرو۔ اگر تم دربارحق میں حاضر رہو گے تو معاش کی فکرنہ ہوگی۔ صدافسوس ہے اس پر ہی جس نے آب حیات دینے والے مسیحا کو توپایامگر اس سے روح نہ مانگی ۔

پیر 10 اکتوبر 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ :
جو آنکھیں اللہ عزوجل کے نور کونہ دیکھ پائیں ان آنکھوں سے اندھا ہونا بہتر ہے اپنے مرشد پاک سے روح کی زندگی طلب کرو۔ اگر تم دربارحق میں حاضر رہو گے تو معاش کی فکرنہ ہوگی۔ صدافسوس ہے اس پر ہی جس نے آب حیات دینے والے مسیحا کو توپایامگر اس سے روح نہ مانگی ۔ اپنے تصورات وخیالات ہی دنیا کو راحت یا عذاب بناتے ہیں۔
صبر کاپھل اچھاملنے کا خیال ہی صبر کو میٹھا بنادیتا ہے۔

(جاری ہے)

آگے کاایمان اور بھروسہ ہوتو صبرایمان کا جزو ہے جبکہ لالچ اندھی تقلیدکرواتا ہے ۔ لالچ منافقت کرواکردل کے آئینہ کو خراب کردیتی ہے ۔لالچ سے آنکھ ‘ کان ‘ ناک ‘ منہ اور دل بندہوجاتے ہیں۔
مقصود بیان :
مولانامحمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ اگر تمہاری آنکھیں حقیقت سے ناآشناہیں تو پھر ایسی آنکھوں کا کیا فائدہ ؟ تم اپنے مرشد پاک سے وہ آنکھیں طلب کرو جس سے تم حقیقت کو جان سکو اور لالچ ومنافقت سے اپنے دل کو پاک رکھو کہ اس سے دل کا آئینہ دھندلا جاتا ہے اور پھر تم اس میں جو عکس دیکھتے ہو وہ تمہیں واضح دکھائی نہیں دیتا۔

Browse More Urdu Literature Articles