Tumam Gumrahi Nafs Ki Gumrahi Main Pinhan Hain - Article No. 1092

Tumam Gumrahi Nafs Ki Gumrahi Main Pinhan Hain

تمام مکاری نفس کی گمراہی میں پنہاں ہیں - تحریر نمبر 1092

مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ تمام گمراہیاں اور برائیاں نفس کی مکاریوں میں پوشیدہ ہیں۔ نفس کی اصلاح کرواور اگر تم نے نفساتی خواہشات پرقابو پالیا تم اعلیٰ مراتب کے حقدار ٹھہرو گے۔

بدھ 7 ستمبر 2016

حکایات رومی رحمتہ اللہ علیہ :
شیطان کی فطرت میں جلاڈالنا وہ چوروں کا استاد ہے۔ مغرفت کی باتیں شیطان پھنسانے کے لئے کرتا ہے۔ قوم نوح علیہ السلام قوم عادعلیہ السلام ‘ نمرود‘ ابولہب ‘ بلعم باعوروغیرہ کو اسی نے تباہ کیا۔ شیطان کہتا ہے کہ میں نے اپنی جانب سے کوئی منہ کالانہیں کیا۔ میں تونیک اور بددونوں کو ظاہر کردیتا ہوں اور میں خدا نہیں کہ نیک وبدبناؤں میں توکڑوے خشک درخت کوکاٹ دیتا ہوں۔
چونکہ دل کا خشک ہونا ہی جرم ہے اور وہ آب حیات کو جذب کرنے والا نہیں ہوتا اس لئے خشک ہوجاتا ہے۔ کڑوی شاخ کو اچھے کے ساتھ پیوند کرکے وصل دی تو اس کے باوجود میں اثر کرکے اصلاح ہوجاتی ہے۔ اس لئے شاید حق سے پیوست ہو کرمیری اصلاح ہوجائے۔

(جاری ہے)

شیطان سے دلیلوں سے نہیں جیتا جاسکتا۔ حضرت آد م علیہ السلام اسماء کا علم ہوتے ہوئے بھی بہک گئے اور تمام مکاری نفس کی گمراہی میں پنہاں ہیں۔


مقصود بیان :
مولانا محمد جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ تمام گمراہیاں اور برائیاں نفس کی مکاریوں میں پوشیدہ ہیں۔ نفس کی اصلاح کرواور اگر تم نے نفساتی خواہشات پرقابو پالیا تم اعلیٰ مراتب کے حقدار ٹھہرو گے۔ جب تم اپنی اصلاح کرنے کی بجائے عذرشیطان پر ڈالو گے تو وہ جوابایہی کہے گا کہ میں نیک او ر بدبنانے کا مالک نہیں ہوں۔

حضرت شیخ ابوالعباس احمد بن یحییٰ بغدادی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور سیدنا غوث الاعظم حضرت سیدنا عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے سنا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کی اور پندرہ سال تک ایک پاؤں پر کھڑے ہوکر صبح تک قرآن مجید ختم کیا۔ چنانچہ ایک رات میں ایک سیڑھی پر چڑھ رہا تھا کہ میرے نفس نے مجھ سے کہا: کاش تو ایک گھڑی سوجائے اور پھر اٹھ کر عبادت کرلے۔ جیسے ہی یہ خیال میرے دل میں آیا میں وہیں ایک پاؤں پر کھڑا ہوگیااور قرآن مجید کی تلاوت شروع کردی یہاں تک کہ میں نے اسی حالت میں قرآن مجید ختم کیا۔

Browse More Urdu Literature Articles