بند کریں
ادب ایک کتاب ایک مضمون

مزید عنوان

ایک کتاب ایک مضمون

آگ کا دریا۔قرة العین حیدر

قرة العین حیدر کو افسانہ نگاری میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے،مذکورہ ناول میں برصغیر پاک ہند کی تقسیم کی بہت پیارے انداز میں منظر کشی کی گئی ہے

حقیقت قرآن ڈاکٹر ذاکر نائیک

اس کتاب میں قرآن کی حقیقت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔کہ قرآن سائنس کتاب نہیں ہے‘ سائنز(Sings) کی کتاب ہے۔ سائنز سے مراد ہے آیات یا نشانیاں

حیرت انگیز واقعات

حیرت انگیز واقعات کا انسائیکلو پیڈیا:
اس کتاب میں دنیا کے انتہائی قدیم معموں کی تحقیق و تفتیش کرنے کے علاوہ ممکنہ جواب پیش کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔فیصلہ قاری پر چھوڑدیا گیا ہے کہ وہ انوکھے مظاہر اور واقعات سے کیا مطلب اخذکرتا ہے۔

باقیات منٹو

اس کتاب میں سعادت حسن منٹو کے نو ایسے نایاب افسانے شامل ہیں جو اس سے قبل کبھی شائع ہو کر اردو ادب کے قاری تک نہیں پہنچے۔

سنہری الو کا شہر

مستنصر حسین تارڑ سفر نامہ لکھنے والوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔اب تک ان کے پچاس کے قریب سفر نامے شائع ہو چکے ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے بھارت کے مشہور شہر آگرہ تک کا سفر نامہ قلمبند کیا ہے۔

داستان ایمان فروشوں کی

یہ کتاب مشہور مسلمان مجاہد صلاح الدین ایوبی کے دور کی کہانیوں کا کتابی سلسلہ ہے جسے مشہور تاریخ نگار التمش نے پانچ جلدوں میں مکمل کیا ہے۔
🌄

چناروں کے آنسو

طارق اسماعیل ساگر کا شمارپاکستان کے ممتاز ادیبوں اور ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔انہیں دفاعی امور پر عبور حاصل ہے۔

کچھ یادیں کچھ آنسو

اے حمید کا نام اردو ادب میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ان کی لکھی ہوئی کتابیں ہر عمر کے قارئین میں بے حد مقبول ہیں۔ان کی جاسوسی اور سنسنی خیز سیریز ان کی پہچان بن چکی ہیں۔

حرف سے لفظ تک

عمیرہ احمد کہتی ہیں کہ ہر ایک مجھے میری کسی نہ کسی تحریر کا کوئی اقتباس ضرورلکھتا یا سناتا ہے جو اس کا پسندیدہ ہوتا ہے۔قارئین کی یہ عادت دلچسپ اور مشترکہ ہے اور اسی نے مجھے اپنی تحریروں کا ایک بار پھر سے جائزہ لینے پر مجبور کیا۔یہ کتاب انہی دلچسپ اقتباسات کا مجموعہ ہے۔

میر سے فیض تک

پروفیسر خالد ندیم نے اس کتاب میں میر ،غالب،اقبال اورفیض کی شاعری میں آنے والی شخصیات کا مختصر تعارف اور ان کے حالات زندگی بیان کیے ہیں۔اور ساتھ ہی وہ اشعار بطور حوالہ درج کیے گئے ہیں جن میں شخصیت کا نام آیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے انتہائی منفرد بلکہ اردو تاریخ میں اس نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔اردو شعر و ادب میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نایاب تحفہ۔

مقدس جنگ

’’مقدس جنگ‘‘ پہلی مرتبہ 1988میں برطانیہ میں شائع ہوئی تھی۔کیرن ان دنوں صلیبی جنگوں کے حوالے سے ایک ٹیلی فلم بنا چکی تھیں۔اب اس کی دوسری دفعہ اشاعت کے وقت انہوں نے 11ستمبر 2001کے واقعے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی،امریکی دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور جنگ کا احوال قلمبند کیا ہے۔

تاریخ خانہ کعبہ

یہ کتاب مکمل طور پر مسلمانوں کے قبلہ ،خانہ کعبہ کی تاریخ پر روشنی ڈالتی ہے۔ابتدا سے لے کر موجودہ شہنشاہی دور تک خانہ کعبہ میں ہونے والی تبدیلیاں بمع مفصل تاریخ اور رنگین تصاویر دی گئی ہیں۔تصاویر کی مدد سے کتاب کے موضوع کو سمجھنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ایک انتہائی اعلی معیار کے پیپر پر کتاب کی طباعت کی گئی ہے۔اسلامی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نادر تحفہ۔
فہرست 1 سے 12  تک   (57 ریکارڈز )