کرسمس مشاعرے کا انعقاد
نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ مکالمہ کے زیراہتمام ایک کرسمس مشاعرہ ہوا جس کی صدارت شاعر، ادیب، کالم نگار اور کمپیئر افضال شاہد نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹرکنول فیروز اور شاعر، ادیب اور کالم نگار ناصر بشیر تھے ۔ مہمان گرامی فادر فرانسس ندیم اور جاوید صدیق بھٹی تھے ۔ نظامت کے فرائض شاعر اعجاز فیروز اعجاز نے ادا کئے ۔ جن شعراء نے اپنا کلام سنایا ان میں افضال شاہد، ڈاکٹر کنول فیروز، ناصر بشیر، جاوید صدیق بھٹی، محمد عباس مرزا، زبیدہ حیدر زیبی، ارشد شاہین، مسعود تنہا، محمد اقبال دیوانہ، ویر سپاہی، شبیر قدیمی، جاوید قاسم، امتیاز عالم سیاہ پوش، قمر صدیق قمر، ایازالغنی، ندا سرگودھوی، معظم احمد عزمی،سید کوثر حسین جعفری، بلقیس قمر سبزواری اور شبنم ناگی کے نام شامل تھے ۔ نیشنل کونسل فار انٹرفیتھ مکالمہ کے کوآرڈینیٹر فادر فرانسس ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں شاعر ادیب تو نہیں ہوں مگر شاعروں، ادیبوں سے مجھے بڑی عقیدت ہے ۔