ادب >> اردو ادب >> انتظار حسین : اردو کے مایہ ناز افسانہ نگار
ادب
انتظار حسین : اردو کے مایہ ناز افسانہ نگار

سوانح
انتظار حسین 7 دسمبر، 1925ء کو میرٹھ ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے۔میرٹھ کالج سے بی اے کیا اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کرنے کے بعد صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔ پہلا افسانوی مجموعہ ’’گلی کوچے ‘‘ 1953ء میں شائع ہوا۔ روزنامہ مشرق میں طویل عرصے تک چھپنے والے کالم ’’لاہور نامہ‘‘ کو بہت شہرت ملی۔ اس کے علاوہ ریڈیو میں بھی کالم نگاری کرتے رہے۔ افسانہ نگاری اور ناول نگاری میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔

فن
انتظار حسین اردو افسانے کا ایک معتبر نام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اسلوب ، بدلتے لہجوں اور Craftingکے باعث آج بھی پیش منظر کے افسانہ نگاروں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ان کی اہمیت یوں بھی ہے کہ انہوں نے داستانوی فضا ، اس کی کردار نگاری اور اسلوب کا اپنے عصری تقاضوں کے تحت برتائو کرنا چاہا ہے۔ ان کی تحریروں کو پڑھ کر حیرت کاایک ریلا سا آتا ہے جس نے آج کے سنجیدہ قاری کے پاؤں اکھاڑ رکھے ہیں۔ ان کی خود ساختہ صورت حال حقیقت سے بہت دور ہے۔ اس طرح کی صورت حال Fantasyکے حوالے سے یورپ میں سامنے آئی۔

ماضی پرستی
ان کی تحریروں کی فضا ماضی کے داستانوں کی بازگشت ہے ۔ ان کے یہاں پچھتاوےNastalgiaکلاسیک سے محبت ،ماضی پرستی ، ماضی پر نوحہ خوانی اور روایت میں پناہ کی تلاش بہت نمایاں ہے۔ پرانی Values کے بکھرنے اور نئی ویلیوز کے سطحی اور جذباتی ہونے کا دکھ اور اظہار ، بہت جگہ پر انداز اور لہجہ بہت Bitter ہوجاتا ہے۔ اور بہت انتشار سے بھر جاتا ہے۔ ایسی انداز یہ واردات اس کی ساری تحریروں کے باطن میں موجود ہے اور واضح نظر آتی ہے

علامت
وہ علامتی اور استعاراتی اسلوب کے نت نئے ڈھنگ سے استعمال کرنے والے افسانہ نگار ہیں لیکن اپنی تمام تر ماضی پرپرستی اور مستقبل سے فرار اور انکار کے باوجود ان کی تحریروں میں ایک عجیب طرح کا سوز اورحسن ہے۔ اس میں ویسی ہی کشش ہے جو چاندنی راتوں میں پرانی عمارتوں میں محسوس ہوتی ہے۔

اساطیر
ویسے بھی انتظار حسین کا فن عوامی نہیں۔ انہوں نے اساطیری رجحان کو بھی اپنی تحریروں کا حصہ بنایا ۔ ان کے افسانے کا اسرار معلوم کرنے کے لیے وسیع مطالعہ ہونا بھی لازمی ہے۔ ہجرت کے حوالے سے ایک خاص طرح کی Tensionانتظار حسین کے ہاں جاری و ساری ہے۔ اس صورت حال سے وہ خود کو لاجیکل طور پر الگ نہیں کر سکے۔ انہیں زندگی کی ظاہری بناوٹ سے کوئی دلچسپی نہیں البتہ باطن میں جو Phase چل رہی ہے اس کا خیال رکھتے ہیں۔ یہی باطن کی غوطہ زنی اور اسلوبیاتی تنوع انتظار حسین کی پہچان ہے۔ لیکن وہ اسے فکری اور نظری پسماندگی کا نام بھی دیتے ہیں۔ ایسے میں وہ فرد کی انفرادی سطح پر اخلاقی جدوجہد کو بے معنی قرار دیتے ہیں ۔ یہی موضوعاتی اور اسلوبیاتی سطح وہ مقام ہے جہاں پر انتظار حسین افسانے کے پیش منظر میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں۔

تصانیف
آخری آدمی۔ افسانے
آگے سمندر ہے ۔ ناول
بستی ۔ ناول
جل گرجے ۔ داستان
چاند گہن ۔ ناول
چراغوں کا دھواں ۔ آپ بیتی
خالی پنجرہ ۔ افسانے
خیمے سے دور ۔ افسانے
دلی تھا جس کا نام ۔ آپ بیتی
دن ۔ ناولٹ
شہر افسوس ۔ افسانے
کچھوے ۔ افسانے
کنکرے ۔ افسانے
گلی کوچے ۔ افسانے


پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.