ادب >> نیا اضافہ
ادب
ٴٴحلقہ ارباب ذوقٴٴ
حلقہ ارباب ذوقٴٴ دبستانِ لاہور کی سب سے فعال اور قدیم اَدبی تنظیم و تحریک ہے جو کہ ابھی تک جاری و ساری ہے۔ خاص طور پر پنجابٟپاکستانٞ کے قلم کاروں کی کئی نسلوں کو پروان چڑھانے میں جو کردار ٴٴحلقہ اربابِِ ذوقٴٴ نے ادا کیا ہے، اُس کی نظیر برِصغیر میں ملنا مشکل ہے ۔ اِس حلقے کی ابتدا لاہور میں آج سے 70 برس قبل اُس وقت ہوئی جب چند نوجوان کہانی کاروں نے مل بیٹھنے کے لیے ٴٴبزمِ داستاں گویاںٴٴ کے نام سے ایک انجمن بنائی، جس کا پہلا اجلاس انتیس اپریل انیس سو انتالیس کو ہوا۔ اجلاس میں کُل سات افراد تھے اور اُس وقت یہ سبھی لوگ گمنام تھے، لیکن بعد میں نسیم حجازی، شیر محمد اختر اور تابش صدیقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہ رہا۔
ٴٴبزمِ داستاں گویاںٴٴکے دس جلسے ہوئے، جس کے بعد تین ستمبر انیس سو انتالیس کو اِس انجمن کا نام بدل کر ٴٴحلقہ اربابِِ ذوقٴٴ رکھ دیا گیا۔ نئے نام کے تحت اِس انجمن کا پہلا اجلاس یکم اکتوبر انیس سو انتالیس کو ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جہاں یورپ میں انسانی شعور کی نئی پرتیں کھل رہی تھیں وہاں ایشیا ، افریقا اور لاطینی امریکا کے محکوم عوام تک بھی نئے افکار کی روشنی پہنچ رہی تھی۔ خود ہندوستان میں آزادی کی تحریک اپنے نقطہ عروج پر پہنچ چکی تھی۔ اَدبی محاذ پر ہر طرف سن چھتیس کی ترقی پسند تحریک کے جھنڈے گڑے تھے، لیکن کڑے اصول و ضوابط کے باغی اور اَدب میں پارٹی لائن کی پیروی کے مخالفین روزِ اوّل ہی سے اِس تحریک سے بد دل ہو چکے تھے۔ ایسے ناراض ادیبوں کے لیے ٴٴحلقہ اربابِ ذوقٴٴ ایک عمدہ پلیٹ فار م تھا،کیوں کہ حلقے کا دروازہ ہر مکتبِ فکر کے لیے کُھلا تھا، چناں چہ اگر ترقی پسند سمجھے جانے والے شاعر ن۔م۔راشد کی صدارت میں کمیونسٹ ادیب سبطِ حسن اَدب و فن کی مارکسی توجیہات پر مبنی اپنا مقالہ پڑھتے تو اُسی محفل میں موجود دائیں بازو کے نقاد عابد علی عابد اُس کی دھجیاں بکھیر دیتے۔ اِسی طرح اگر دائیں بازو کا کوئی ادیب اسلامی یا پاکستانی اَدب کی اصطلاح استعمال کرتاتو ہر طرف سے اشتراکی نقادوں کے غول اُس پر ٹوٹ پڑتے، لیکن اِس تمام تر غلغلے اورگرم بازاری کے باوجود حلقے میں ایک باطنی ضبط موجود تھا۔ جس کی بدولت تمام علمی لڑائیاں اور اَدبی معرکے بحث و تمحیص کی حدود میں شروع ہو کر اُسی دائرہ کار میں ختم ہو جاتے ۔ یہی وہ یادگار زمانہ تھا، جس میں مِیرا جی اور قیوم نظر سے لے کر ضیائ جالندھری اور شہرت بخاری جیسے شاعروں کے نام منصۂ شہود پر آئے، محمد صفدر میرٟزینوٞ اور سید امجد حسین جیسے دانشوروں کی فکر کو جِلا ملی اور انتظار حسین اور میرزا ادیب جیسے کہانی کاروں کو اپنی بات سنانے کے لیے مناسب سامعین نصیب ہوئے۔
صدر ایوب خان کی حکومت جن دنوںآخری دموں پر تھی مشرقی پاکستان میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ رہی تھی اور ہر طرف ٴایشیائ سرخ ہےٴ کے نعرے بلند ہو رہے تھے ۔ اُدھرلاہور، کراچی اور ڈھاکہ سے ٹیلی وږن کی نشریات شروع ہو چکی تھیں۔ بائیں بازو کے ادیب شوکت صدیقی کا ناول ٴخدا کی بستیٴ ٹیلی وږ ن سے ہفتہ وار نشر ہو رہا تھا اور ترقی پسند ادیبوں کو پہلی بار یہ مسرت افزائ احساس ہو رہا تھا کہ اِس نئے ذریعے سے نہ صرف اُن کا پیغام مؤثر انداز میں لاکھوں عوام تک پہنچ سکتا ہے،بل کہ خود ادیبوں کے معاشی مسائل بھی ٹیلی وږن کے بھاری معاوضوں سے حل ہو سکتے ہیں۔ٴٴحلقہ اربابِ ذوقٴٴ کے ادیبوں میں اِس صورت حال کا سب سے مثبت اثر ڈاکٹر انور سجاد پر پڑا جو نہ صرف افسانہ نگار تھے بلکہ اپنی کہانیوں کو بیک جنبشِ قلم تمثیل میں بھی بدل سکتے تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خود اداکار بھی تھے۔ تاہم ٴٴحلقہ اربابِ ذوقٴٴ کی تاریخ کو معروضی انداز میں پرکھنے کے لیے اب ایک پیمانہ منظر عام پر آ چکا ہے ۔ معروف افسانہ نگار یونس جاوید نے اس تنظیم کی ساٹھ سالہ کارروائیوں کو بڑی عرق ریزی سے اکٹھا کر کے ایک تحقیقی مقالے کا موضوع بنایا جس پر پنجاب یونی ورسٹی نے اُنھیں ڈاکٹریٹ کی سند عطا کی ہے ۔ٴٴحلقہ اربابِ ذوقٴٴ کے اغراض و مقاصد کے متعلق قیوم نظر نے اپنے ایک انٹرویو میں اِس تحریک کے جو اغراض و مقاصد بیان کیے وہ مندرجہ ذیل ہیںٜ
*1 اُردو زبان کی ترویج و اشاعت۔
*2 نوجوان لکھنے والوں کی تعلیم و تفریح۔
*3 اُردو لکھنے والوں کے حقوق کی حفاظت۔
*4 اُردو اَدب و صحافت کے ناسازگار ماحول کو صاف کرنا۔
ٴٴحلقہ ارباب ذوقٴٴ ایک جمہوری ادارہ ہے اور اِس کے سالانہ انتخابات بھی حلقہ میں رائج جمہوری کلچر اور آزادی اظہار ہی کا ایک سلسلہ ہے ۔ حلقے کا کوئی مستقل صدر یا عہدہ دار نہیں ہے ۔ بل کہ ابتدا ہی سے اِس کے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کا انتخاب کیا جاتا رہا ہے ۔ شروع میں یہ انتخاب حلقے کے اراکین کی طرف سے نامزدگی کی صورت میں ہوتا تھا مگر 1963ئ میں اِسے سیکرٹ بیلٹ کی شکل دے دی گئی۔ منتخب عہدیداران سال بھر کے لیے حلقے کے انتظامی امور کے ذمہ دار ٹھہرتے ہیں۔ یوں اگر کسی ٴٴنااہلٴٴ کو منتخب کر بھی لیا جائے تو ایک ہی سال میں اُس سے چھٹکارا بھی مل جاتا ہے ۔ حلقے کا پہلا باقاعدہ الیکشن انتظار حسین اورقیوم نظر کے درمیان ہوا۔ جس میں انتظار صاحب نے 9 ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔ حلقے کے سالانہ انتخابات کے روز میلے کا سا سماں ہوتا ہے ۔ ایسے اراکین جن کی صورت دیکھے مدت گزر جاتی ہے، اس روز وہ بھی جلوہ افروز ہو جاتے ہیں۔ بارش ہو یا آندھی، کارکن اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے لیے لاتے اور لے جاتے ہیں۔ الغرض خوب گہما گہمی اور جوش و خروش کا سماں دیکھنے کو ملتا ہے۔ امسال بھی مئی کے پہلے ہفتے حلقے کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں عامر فراز تیسری مرتبہ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری مدثر محمود نارو ہیں۔
ٴٴحلقہ ارباب ذوقٴٴ اور پاک ٹی ہاوس دونوں کا نام لازم و ملزوم ہے، لیکن پاک ٹی ہاوس کی انتطامیہ سے کچھ اختلافات کی بنا پر اِس کی محفلیں کچھ عرصہ وائی ۔ایم ۔ سی۔اے کے بورڈ روم میں وہاں کے معروف بیضوی میز کے گردبھی منعقد ہوئیں۔ آج کل اس کا ہفتہ وار اجلاس ایوان اقبال کے کمیٹی روم میں باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں۔ٴٴحلقہ ارباب ذوقٴٴ کا 70 واں سالانہ جلسہ7 جون 2009 کو منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ڈاکٹر انور سجاد نے کی اور عامر فرازسیکرٹری حلقہ ارباب ذوق نے سیشن 2009-2008 کی سالانہ رپورٹ جبکہ ٴٴحلقہ ارباب ذوقٴٴ کی ویب سائٹ کا تعارف وحید اختر واحد اور خواجہ عمار صامت نے پیش کیا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.