ادب >> نیا اضافہ
ادب
اختر حسین جعفری کی یاد میں
تحریر : کاظم جعفری
اخترؼ حسین جعفری ٟمتوفیٜ3جون 1992ٞ نے اپنی نظم آخری اجالاجو اُنھوں نے 28مئی 1992 کو تحریر کی تھی، میں واضح طور پر اپنے انتقال کر جانے کا اعلان کردیا تھا:ٜ
تھکے ہوئے آفتاب تیرے سفر کی مٹی میں میرا چہرہ ہے
میرے چہرے پہ منجمد اشک، داغ، دشنام، میری ساعت
میرا زمانہ، میرا جہاں ہے
تھکے ہوئے آفتابٝ تیرے غروب کا وقت آگیا ہےٝ
کلاسیکی رکھ رکھائو کے حامل جدید شاعر اخترؼ حسین جعفری کا جسد خاکی یقیناً غروب ہوگیا ہے مگر اُن کی شاعری کا آفتاب، کُلّیاتِ اخترؼ حسین جعفریٜ ٴٴآخری اُجالاٴٴ کے معنی خیز عنوان کے ساتھ زیور طبع سے آراستہ ہو منصۂ شہود پر ایک مرتبہ پھر پوری آب وتاب کے ساتھ لفظوں کی کرنیں بکھیر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں شہرِ اَدب لاہور کے اَدبی وثقافتی مرکز الحمرائ آرٹس کونسل میں واقع ٴٴاَدبی بیٹھکٴٴ میں اُن کے کلیات ٴٴآخری اُجالاٴٴ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب ڈاکٹر خورشید رضوی نے فرمائی جبکہ مہمان خاص امجد اسلام امجد تھے۔ اِس تقریب کی میزبانی جناب نجیب احمد نے کی اور نظاعت کے فرائض ارشد شاہین نے بخوبی انجام دئیے۔
اخترؼ حسین جعفری بنیادی طور پر نظم کے شاعر تھے گو اُنھوں نے نظم کے علاوہ غزل، نعت، سلام اور نوحہ کی صنف میں بھی طبع آزمائی کی لیکن مجیدؼ امجد کی طرح اُن کا حقیقی میدان نظم ہی رہا۔ مجیدؼ امجد اور اخترؼ حسین جعفری میں ایک قدر مشترک یہ بھی ہے کہ اِن دونوں شاعروں کا ایک شعری مجموعہ اُن کی زندگی میں شایع ہو کر منظر عام پر آیا اور دوسرا مجموعہ کلام دونوں کی وفیات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔ مجیدؼ امجد کا ٴٴشب رفتہٴٴ اور اخترؼ حسین جعفری کا ٴٴآئینہ خانہ ٴٴ دونوں کی اپنی اپنی حیات میں زیور طبع سے آراستہ ہوا جبکہ مجیدؼ امجد کا ٴٴ شب رفتہ کے بعدٴٴ اور جعفری صاحب کا دوسرا شعری مجموعہ ٴٴجہاں دریا اُترتا ہےٴٴ دونوںکے جہان اَدب سے رخصت ہونے کے بعد چھپے۔ اِن دونوں شاعروں میں ایک اور قدر مشترک یہ بھی ہے کہ دونوں نے اپنی نظمیں شہرت کے لیے قطعاً نہیں لکھی تھیں بلکہ دونوں صرف اپنے ذوق کی تسکین کی خاطر شعر گوئی کرتے تھے۔ اخترؼ حسین جعفری شاعری سے عشق کرتے تھے۔ اُن کے بقولٜ وہ کسی نظم کو اُس وقت تک کاغذ پر نہیں اُتارتے تھے۔ جب تک وہ اُن کے ذہین میں مکمل شکل اختیار نہ کرلیتی تھی، کئی بار ایسا بھی ہوتا کہ کسی نظم کو حتمی شکل دینے میں دو تین سال گزر جاتے تھے۔ ایسی صورت میں وہ نظم اُن کے ذہن میں سفر کرتی رہتی۔
اخترؼ حسین جعفری کی نظموں کا بنیادی موضوع جدید اور منفرد موضوعات کا اظہار ہے۔ معاشرے کی تلخ حقیقتوں کا ادراک ہے۔ امام حسینۿ اور میدان کربلا سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔ مظاہر فطرت، سورج، چاند، ستارے، شجر، بادل، صبا، پیڑ، دن اور رات کو جعفری صاحب نے بڑی عمدگی سے اپنی نظموں میں سمویا ہے جس کی مثالیںکُلّیاتِ اخترؼ حسین جعفری میں موجود ہیں۔
اخترؼ حسین جعفری کی اکثر نظموں کے موضوعات ہی سے درد کا عنصر چھلکتا ہے۔ جیسےٜ سولی سے عیسیٰ اُترے تو، میَں غیر محفوظ رات سے ڈرتا ہوں، شکستہ ساعتوں کے معمار، شکستہ زینے پر ہجر کی باتیں، آخری پیڑ کب گرے گا، مقتل کی بازدید، سرمارُت کا ہراس، نایافت، عورتیں، رات، زرد روشنیاں، ہَوا نے کھول دیے بھید، لہو لہو خلحتوں کے زرتار، بوڑھے برگد کی زنبیل، سُخن درماندہ ہے، اُداس کہسار کے نوحے اور آخری اُجالا وغیرہ۔
اخترؼ حسین جعفری کے اُسلوب کے بارے میں احمد ندیمؼ قاسمی رقمطراز ہیںٜٴٴاخترؼ حسین جعفری بیک وقت ذاتی آشوب اور عصری آشوب کے نمایندہ ہے۔ اُس کی ایک ایک سطر میں اُس کی اپنی واردات کے ساتھ ہی روح عصر کے کتنے ہی آئینے نصب ہیں۔ جو قیامت اُس کے باطن پر برپا ہے۔ اُسی نوع کی قیامت نے خارجی دُنیا کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ چنانچہ ذات سے کائنات کا سفر کرتے ہوئے وہ سوچتا ہےٜ
مجھ میں کتنا ازل
مجھ میں کتنا ابد، کتنی تاریخ ہے
مَیں نہیں جانتا
ایسے دن رات کو دل نہیں مانتا
پور پر جن کی گنتی ٹھہرتی نہیں
اخترؼ حسین جعفری کی فکر کا یہ سفر دور تک جاری رہتا ہے، حتیٰ کہ آخر میں و ہ انکشاف کرتا ہے کہٜ
مرے بھی دامن میں ایک موتی ہے
ایک آوازِ کم شنیدہ ہے
ایک صبحِ شہود
جو آج خود مری ذات کے خرابے سے اتفاقاً مجھے ملی ہے
وہ روشنی جس پہ آج برسوں کے بعد
مَیں منکشف ہوا ہوں
اخترؼ حسین جعفری کو ہم سے بچھڑے قریباً سترہ سال بیت چکے ہیں گزشتہ دنوں جب کُلّیاتِ اخترؼ حسین جعفری کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی تو مضمون نگاروں جناب شیخ ریاض احمد جن کا مضمون اُن کی طبیعت کے ناساز ہونے کی وجہ سے بابر جاوید نے پڑھا، جناب خالد احمد، اسلم کمال، زاہد مسعود، اختر عثمان اور سعد اللہ شاہ نے اپنے اپنے انداز سے جعفری صاحب کے فن و شخصیت کے مختلف روشن پہلوئوں کا ذکر کیا تو مجھ ناچیز کو جعفری صاحب کا یہ مصرع خود پر صادق آتا محسوس ہوا ٜ
وہ روشنی جس پر آج برسوں کے بعد
مَیں منکشف ہوا ہوں
متذکرہ بالاتقریب میںاخترؼ حسین جعفری کی ذات با صفات کے حوالے سے منظوماتٜ جناب شفیق سلیمیؼ، واجدؼ امیر، منظرؼ حسین اختر، غافرؼ شہزاد اور اعجازؼ رضوی نے پیش کیے۔ آخر میں اخترؼ حسین جعفری مرحوم کے لیے اقبالؼ کے اس مصرع پر اکتفا کروں گاٜ
آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرےٝ

آخر میں اختر حسین جعفری کے لیے ان کے بیٹے منظر حسین اختر کی نظم :
کتبہ
کس قیامت سے گزر آیا ہوں
یہ کوئی خواب ہے یا دشت حقیقت کوئی
دشت و صحرامیں کوئی مجھ سے زیادہ نہ اکیلا ہوگا
در بدر خاک بسر ہے ہر اک امید کا قیس
سر محمل کسی امید کی لیلیٰ بھی نہیں
یہ کوئی خواب ہے یا دشت حقیقت کوئی
کس قیامت سے گزر آیا ہوں
خاک کو اوڑھ لیا کیوں تُو نے
زندگی گور جدائی کا اندھیرا کردی
یہ جدائی مرا ، مرقد بھی نہیں
ورق گُل پہ مرا نقش تری قبر کا کتبہ ٹھہرا
مضطرب آنکھ میں کس رنگ کی لو روشن ہے
ناامیدی کے خیال آج سرِ دجلہ خوں آن لگے
نہ کہیں وصل کا پانی، نہ کہیں ہجر کی ضو
ہجر کے طاق میں روشن ہے فقط کرب کی لو
کس قیامت سے گزر آیا ہوں
کوئی کیا جان سکے گا
تجھے کس دل سے کیا مَیں نے وداع
کیوں تجھے روک نہ پایا دل لاچار مرا
میرے اشکوں کی طرح سوکھ گئے گور پہ گُل
آج آنکھوں کی طرح میری زمیں بنجر ہے
وقت سینے سے گزرتا ہے کسی بل کی طرح
یہ مرا دل ہے کہ صحرائے محبت کوئی
آج اس دل میں کسی پھول کا امکان نہیں
کس قیامت سے گزر آیا ہوں
کوئی پوچھے تو بتانا بھی نہیں ہےممکن
( ٟمنظرؼ حسین اختر)
ٞ
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.