ادب >> نیا اضافہ
ادب
جدید تر اَدب کا اعشاریہ :ماہنامہ بیاض
تبصرہ نگارٜ نوید صادق
پاکستان میں اَدبی جرائد کی تاریخ بڑی توانا ہے، اَدبی دنیا، نئی قدریں، افکار، فنون، اوراق، تخلیق،اقدار، کارواں، شام و سحر، اور دیگر جرائد ایک عرصہ قارئینِ اَدب کی تشفی قلب و نظر کا باعث رہے۔ اَدبی دنیا اور نئی قدریں تو بہت پہلے ماضی کا حصہ بن گئے اور پھر ہمارے دیکھتے دیکھتے فنون، اوراق بھی ماضی قرار پا گئے۔ایسے میں کئی جرائد ملک کے مختلف حصوں سے آغاز ہوئے۔ لیکن بعض مقامات پر ادارت کی کٹھن گھاٹیاں اور بعض سلسلوں میں مالی مسائل نے اُن پرچوں کو پروان نہ چڑھنے دیا۔ ماہنامہٴٴبیاضٴٴ سترہ برس قبل منصہ شہود پر آیا تو دوستوں کا خیال تھا کہ یہ پرچہ بھی دیگر پرچوں کی طرح ایک تجربہ ہے اور تجربات کی ناکامی ہمارے ہاں عام ہے، لہٰذا۔۔ لیکن ٴٴ بیاضٴٴ کی مجلسِ ادارت خالد احمد، عمران منظور، نعمان منظور اور اسد احسان پر مشتمل ہے، اس معاملے میں خاصی سخت جان ثابت ہوئی۔ اِن اصحاب کی استقامت اور اولوالعزمی مثالی رہی اور بیاض نے اَدبی جرائد کی تاریخِ تسلسل اور معیار کی تمام حدیں پار کر لیں۔
جدید تر اَدب کے اعشاریہ، ماہنامہ ٴٴبیاضٴٴ نے کئی حوالوں سے اپنی الگ شناخت بنائی۔ ہر شمارے میں ایک شخصیت کا گوشہ،طرحی مشاعرہ، سینئر اور اہم شُعرا کے شانہ بشانہ نئے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی ٴٴبیاضٴٴ کا طرۂ امتیاز رہی۔ نئے لکھنے والوں کی تربیت کے حوالے سے پاکستان میں ٴٴنئی قدریںٴٴ کے بعد ٴٴبیاضٴٴ کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ ٴٴبیاضٴٴ کا زیرِ نظر شمارہ بھی کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے۔بزرگ شاعر آصف ثاقب کا گوشہ، حالی کے مصرعہ طرح پر حصہ غزلیات اورقابل اجمیری کے اشعار کا انتخاب اس پرچے کے نمایاں مندرجات ہیں۔آصف ثاقب کے گوشے میں مضمون نگاروں نے اُن کی زندگی، شخصیت اور شاعری کے حوالے سے اہم نکات اُجاگر کیے ہیں۔ایبٹ آبادکے آصف ثاقب کی شاعری اپنے موضوعات کے حوالے سے خاصے کی چیز ہے اور اُن کی درویشانہ زیست مثالی۔آصف ثاقب پر لکھنے والوں میں احمد ندیم قاسمی،خالد احمد، احمد عقیل روبی، اعجاز کنور راجہ اور ارشد شاہین شامل ہیں۔نجیب احمد نے آصف ثاقب کے مجموعہ کلام ٴٴدرکنارٴٴ سے ایک کھرا انتخاب پیش کیا ہے۔اس کے علاوہ مدیر ٴٴبیاضٴٴ نے آصف ثاقب کی کچھ غزلیں نظمیں بھی بطور نمونۂ کلام شاملِ اشاعت کی ہیں۔آصف ثاقب کی نظم ٴٴمعذورٴٴ بطورِ خاص قابلِ توجہ ہے۔ٴٴدبستانِ بیاضٴٴ کے زیرِ اہتمام منعقدہ مشاعرہ میں مولانا الطاف حسین حالی ؼ کے مصرعہ ò
یارانِ تیز گام نے محمل کو جا لیا
پر کہی گئی غزلیں اِس شمارے کا اہم حصہ ہیں۔ اس سیکشن میں احباب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سلسلہ میںواجد امیر، ابرار حامد، نعمان منظور، ارشد شاہین، رحمٰن فارس، طارق جاوید، شاہین بھٹی، سعید عاصم، سلیم اختر ملک، کامران ناشط، ارمان یوسف اور محمد اعظم فراز کی غزلیں قابلِ ذکر ہیں۔ چند اشعار بطور نمونہ پیش خدمت ہیںٜ
مٹی کا یہ مکاں نہ چڑھے گا کرائے پر
مالک مکاں نے جس گھڑی قبضہ چھڑا لیا
باہر سے منہ اُٹھائے چلا آیا ہر کوئی
دیمک نے جب کواڑوں کو اندر سے کھا لیا
ٟواجدؼ امیرٞ
وضعِ تضاد بینِ دعا اور استجاب
لاحاصلی نے منزلِ حاصل کو جا لیا
ٟنعمانؼ منظورٞ
چادر سے بڑھ کے پاؤں پسارے نہیں کبھی
جو کچھ ملا، نصیب سمجھ کر اٹھا لیا
تیری کسی بھی چال میں آنے کا میَں نہیں
اے وقتٝ تو نے مجھ کو بہت آزما لیا
ٟارشدؼ شاہینٞ
کرتا میں کیا گریز ترے خد و خال سے
آنکھوں سے بچ کے نکلا تو ہونٹوں نے آ لیا
تو خود سبک ہے پھول سا، لیکن ترا فراق
یوں ہے کہ جیسے سر پہ گرا ہو ہمالیہ
ٟ رحمٰن فارسؼٞ
اب تک تری ادا کا غضب یاد ہے مجھے
دیکھا کبھی پلٹ کے تو چہرہ چھپا لیا
ٟطارقؼ جاویدٞ
ہم ہیں کہ راستے کے تعین پہ دوبدو
ٴٴیارانِ تیز گام نے محفل کو جا لیا
ٟشاہینؼ بھٹیٞ
ہم لوگ گردِ راہ سے گھبرا کے رُک گئے
ٴٴیارانِ تیز گام نے محفل کو جا لیاٴٴ
ٟسعیدؼ عاصمٞ
پہچانتے ہیں لوگ ترے نام سے ہمیں
ہم نے تری تلاش میں خود کو گنوا لیا
ٟسلیمؼ اختر ملکٞ
وابستگانِ عشق نے ڈالی تھی اک نظر
ٴٴیارانِ تیز گام نے محفل کو جا لیاٴٴ
ٟ کامران ناشطؼٞ
یہ رازِ کائنات تو میَں جانتا ہوں بس
مٹی کو میَں نے عشق کا رتبہ عطا کیا
ٟارمانؼ یوسفٞ
لطف کی بات یہ ہے کہ دبستانِ ٴٴبیاضٴٴ کا مشاعرہ سینئر اور تازہ کا شاعروں کے لیے ایک تحریک کا باعث ہے۔ یہ ایک تربیت گاہ ہے۔ جہاں نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی مقصد ہے تو سینئر شُعرا کے لیے ایک مہمیز۔ طرحی مشاعرہ میں ہر رنگ ، ہر دبستان سے لکھنے والے شرکت کرتے ہیں۔ اس شاعری میں شُعرا کے دلی جذبات کے ساتھ ساتھ گہرے سیاسی اور سماجی شعورکا ادراک بھی ہوتا ہے۔قابل اجمیری کی خوبصورت شاعری کا انتخاب احمد فاروق اور راقم کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ قابل اجمیری عین عالمِ شباب میں 1960میں وفات پا گئے۔ اُن کی شاعری اُن کی قلبی واردات اور گہرے غور و فکر کا شاخسانہ ہے۔اُن کے ساتھ زندگی میں جو سلوک اُن کے بعض ہم عصروں نے روا رکھا اور اُنھیں موت کی دہلیز تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اُن کی وفات کے بعد ناقدین نے بھی اُن کی طرف مطلق توجہ نہ کی۔آج جب ہم لکھنے والے ایسی نابغۂ روزگار شخصیات کو فراموش کرتے چلے جا رہے ہیں، ماہنامہ ٴٴبیاضٴٴ کی یہ دستک لائقِ تحسین ہے ۔
جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ
زندگی کو مری ضرورت ہے
مے خانہ بھی اک کارگہِ شیشہ گری ہے
پیمانہ کہیں ٹوٹ کے تلوار نہ ہو جائے
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
عبدالعزیز خالد کی حمدیہ ٴٴھللو یاہٴٴ ایک والہانہ نظم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اوصاف بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس نظم میں گہرے سیاسی اورسماجی شعور اور اللہ تعالیٰ سے شکوے کا ایک ملا جلا پیرایہ نظم کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔اُن کی نعتیہ نظم ٴٴیا نبی الابطحیٴٴ حضور سرورِ کونین سے عقیدت کا ایک منفرد انداز لیے ہوئے ہے۔
ظفر اقبال کے تجربات اب اُن کی غزل سے ہوتے ہوئے اُن کی حمدوں، نعتوں میں بھی در آئے ہیں۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ حمد و نعت ایک زمانہ سے اسی ایک ڈگر پر چل رہی ہیں۔ ممکن ہے ظفر اقبال کے تجربات آگے چل کر اس سلسلۂ سخن کی نئی راہیں متعین کر دیں ò
اللہ صاحب کھرے ہیں
اور ہمیشہ ہرے ہیں
ٟحمدٞ
مجھے آپ کو کوئی دعویٰ نہیں ہے
اُسے جا کے پوچھو، جسے ہو گیا ہوں
ٟغزلٞ
ایک مدت بعد فیصل عجمی کا کلام دکھائی دیا۔ اُن کی حمد شاملِ اشاعت ہے ۔ ایک ایک شعر معانی کے جہان سمیٹے ہوئے ہے۔اشرف جاوید کی حمد بھی حال کا منظر نامہ معلوم ہوتی ہے۔امجد اسلام امجد کا سلام اُن کی شہدا ئے کربلا سے گہری عقیدت کا غماض ہے۔احمد مشتاق کی دو تازہ غزلیں ٴٴبیاضٴٴ کے حُسن میں اضافہ کا باعث ہیںٜ
لگتے ہیں یہ پیڑ دیکھے بھالے
شاید وہ گلی یہیں کہیں ہے
ہے روپ مگر کسی کسی پر
ہے دھوپ مگر کہیں کہیں ہے
ٟاحمد مشتاقٞ
سید آلِ احمد،اقبال کوثر،شبنم شکیل، نجیب احمد،شفیق سلیمی،خالد علیم اورعباس تابش کی غزلیں اپنی فنکاری، مشاہدات اور تجربات کی حسیت کے باعث لائقِ توجہ ہیں۔
نہ کوئی رنگِ تبسم ، نہ حرارت کی رمق
زندگی ہے کہ کوئی سوکھی ہوئی ٹہنی ہے
ٟسید آلِ احمدٞ
کہیں میَں کوہ پہ کہ کُن، کہیں میَں دشت میں قیس
وجودِ عشق میں ہوں خود کو ڈھونڈتا ہوا میں
ٟاقبال کوثرٞ
یہ بھی دن مجھ پہ اترنا تھے نجیبؼ
اب ترا نام، پتا یاد نہیں
منافع بخش پیشہ ہے گدائی
یہاں جو ہاتھ ہے، پھیلا ہوا ہے
ٟنجیبؼ احمدٞ
اے شہرِ سنگ دل کے مکیں، سوچتا ہے کیا
پتھر اُٹھا کے کانچ کا پیکر تلاش کر
ٟشبنمؼ شکیلٞ
یہی تو ہونا ہے ڈھونڈنے پر نہیں ملے گا
کہ گھر میں ہوں گے مگر ہمیں گھر نہیں ملے گا
ٟشفیقؼ سلیمیٞ
پہنچ سکے نہ ترے قریۂ نگاہ میں ہم
تو یہ سبب ہے کہ رستوں میں راستی کم ہے
وقت کی اپنی چال تھی اور مجھے خبر نہ تھی
رات کی منزل اور تھی، صبح کا اور جادہ تھا
ٟخالدؼ علیمٞ
یہ زمانہ تو مرا دوست نہیں
یہ مرا اچھا بُرا کیوں دیکھے
مجھے دیوار پہ بارش نے کیا ہے کندہ
اور بنتا ہوں اگر کوئی مٹاتا ہے مجھے
ٟعباس تابشؼٞ
فرحت پروین نےٴٴ اماں شیراںٴٴ میں حسبِ معمول معاشرے میں موجود چھوٹی چھوٹی لیکن شدید اثرات کی حامل خرابیوں کو موضوع بنایا ہے۔ زیرِ نظر افسانہ گھروں میں کام کرنے والی اماں شیراں کے بظاہر پر سکون اور پرکشش مگر انتہائی مکروہ اور لائقِ نفرت کردارپر محیط ہے۔ اُن کے علاوہ مشکور حسین یاد، یعقوب تصور، نجمہ یاسمین یوسف، آصف نظیر، احسان اللہ ثاقب، یسین قمر، افضال انجم، روحی کنجاہی، ناصر زیدی، کنول فیروز، گلزار بخاری، ، شاہین مفتی، ، محمود غزنی، رخشندہ نوید، نیلما ناہید درانی، شوکت علی شاہ، ضیا بٹ، ظہیر مرزا، رابعہ الربائ، شہزاد تصور، سلیم اختر، محمود الحسن، جام سجاد گانگا، محمد افسر ساجد، فوزیہ تبسم،زعیم، اکرام بسرائ، خرم نذیر، افتخار شفیع، بشیر رحمانی،زہیر کنجاہی، قمر رضا شہزاد، نوید صادق، کامران نذیر، سلمان رضوی، حمیرا راحت، خورشید بیگ میلسوی، کرامت بخاری، سلیم ساگر، احمد سبحانی آکاش، افضال عاجز، اشرف نقوی، نبیل احمد نبیل، لبنیٰ صفدر، احمد خیال، امجد شہزاد،صدیق تاثیر، مظہر اقبال، عمر محور اور اختر رضاسلیمی کی تخلیقات ٴٴبیاضٴٴ کے زیرِ نظر شمارے میں شامل ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.