ادب >> نیا اضافہ
ادب
مجید امجد کی 35ویں برسی

کاظم جعفری
مجیدؼ امجد29جون1914 کو جھنگ کی زرخیز اَدبی سرزمین پر تولد ہوئے۔
اُن کا اصل نام عبدالمجید امجد ہے۔ مجیدؼ امجد نے نظم اور غزل دونوں اصنافِ سُخن میں طبع آزمائی کی لیکن اُن کو جلد ادراک ہوگیا کہ غزل کی ریزہ خیالی اور باطن بینی کسی بڑے مقصد کے ابلاغ کے لیے ہرگز موثر نہیں ہوسکتی اس لیے اُنھوں نے نظم کی طرف خصوصی توجہ دی۔ ہم اُن کی معرکتہ الآرا نظموں کو انتہائی فخر کے ساتھ بین الاقوامی اَدب کے مقابل رکھ سکتے ہیں۔
مجیدؼ امجد ایک ایسے غیر ترقی پسند شاعر تھے، جنھوں نے نظم کی ہیئت اور اُسلوب میں نئے نئے تجربات کیے۔ اُن کی نظمیں یوں تو تمام سرکردہ رسائل و جرائد میں شایع ہوتی رہیں مگر اُن کی زیر ادارت شایع ہونے والے ہفت روزہ ٴٴعروجٴٴ جھنگ میں اُن کی نظمیں سب سے زیادہ تعداد میں شایع ہوئی۔ مجیدؼ امجد کی زندگی میں اُن کا اپنا مرتب کردہ شعری مجموعہ ٴٴشب رفتہٴٴ1958ئ میں چَھپ کر منصۂ شہود پر آگیا تھا۔ اِس مجموعے کی اشاعت کے بعد اُن کے کلام اور اُن کے مقام سے اَدبی حلقے آگاہ ہوچکے تھے لیکن روایتی اَدبی مراکز سے دُوری اور کسی اَدبی گروہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے اَدبی حلقوں نے اُنھیں کبھی قابل اعتنا نہ سمجھا۔ اُدھر مجیدؼ امجد بھی اپنی آفتاد طبع کے زیرِاثر کبھی اَدبی دھڑوں کی طرف مائل نہ ہوئے اور گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر خاموشی سے اعلیٰ ترین معیار کی نظمیں تخلیق کرتے رہے۔اُن کا دوسرا مجموعہ کلامٜٴٴشب رفتہ کے بعدٴٴ اور ٴٴکلیات مجیدؼ امجدٴٴ ٟمرتبہٜ ڈاکٹر خواجہ محمد زَکریاٞ مجیدؼامجدکی وفات کے بعدشایع ہوچکی ہیں۔اُنھوں نے11مئی 1974 ئ کو فرید ٹائون ساہیوال میں وفات پائی۔ اُن کے جسدِ خاکی کو تدفین کے لیے آبائی وطن جھنگ بھجوا یا گیا۔ جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔
ڈاکٹر خواجہ محمد زَکریانے کچھ عرصہ قبل، مجیدؼ امجد کے فن وشخصیت کے حوالے سے اُردو اَدب کے ممتاز معاصر ناقدین سے تاثرات حاصل کیے ۔جس میں اُنھوںنے اپنے اپنے انداز سے مجیدؼ امجد کو خراج تحسین پیش کیا۔ مجیدؼ امجدکی 35 ویں برسی کے موقع پر منتخب تاثرات شایع کیے جا رہے ہیں ۔ جس سے قارئین اَدب مجیدؼ امجد کے فن و شخصیت کے بارے میں مزید آگاہ ہو سکیں گے۔
ڈاکٹر وزیرآغاٜ ٴٴ مجیدؼ امجد نے جس آفاقی شعور کا مظاہرہ کیا ہے وہ اقبالۯ کے بعد مجیدؼ امجد ہی کی نظمیں پوری طرح اُجاگر ہوا ہے۔ اِس فرق کے ساتھ کہ اقبالؼ کا رویہ فلسفیانہ ہے جبکہ مجیدؼ امجد نے سائنسی سوچ سے استفادہ کیا ہے۔ بہت کم شُعرا کے ہاں فلکیات سے شغف کے شواہد ملیں گے۔ لیکن مجیدؼ امجد کے ہاں ایک ایساآفاقی ڈرامہ دکھائی دے گا جو کروڑوں اربوں سالہائے نور کی بساط پر کھیلا گیا اور جس کے کردار کہکشاں اورسورج ہیںٴٴ۔
ڈاکٹر وحید قریشی ٴٴ مجیدؼ امجد اپنا مواد اُن مناظر سے لیتا ہے اوراُن چھوٹے چھوٹے ریزوں کو کام میں لاتا ہے۔ جنھیں شاعر عام طورپر غیر ضروری اور غیر شاعرانہ سمجھ کر پھینک دیا کرتے ہیں۔ روز مرہ کے عام اور معمولی تجربات کو اُن کی عقابی نظر اپنی گرفت میں لے کر فلسفے کی پتلی تہہ اُس پر چڑھا دیتی ہے کہ نظمیں ہمیں اپنے محسوسات کے بہت قریب لیکن نئی معلوم ہوتی ہیںٴٴ۔
ڈاکٹر انور سدیدؼٜ مجیدؼ امجد،اُردو غزل کی بدلتی روایت کا ایک اہم زاویہ ہے۔اُس نے غزل کے فنی اور فکری امکانات کا دائرہ وسیع کیا اوراِس کی نشات ثانیہ کو قریب لانے میں معاونت کی۔ اُس نے نظم کے جدید مزاج کو غزل میں رائج کرنے کی کوشش کی اور اِس سعی میں خارج کی زندگی کے اُن تمام عناصر سے فائدہ اُٹھایا جو نظم میں اُس کے منفرد تجربے کا جوہر بن چکے تھےٴٴ۔
انتظار حسینٜ ٴٴمجیدؼ امجد اپنے عہد بھی رہتے ہوئے اپنے عہدے سے پنہاں رہے مگر عہد اُن سے پنہاں نہیں تھا۔ عہد سے ایک سطح پر یکسر بے تعلقی اور دوسرے سطح پر گہرا تعلق۔ کسی اَدبی تحریک یا کسی سیاسی قصے کے واسطے سے نہیں بلکہ طرز احساس کے واسطے سے اُنھوں نے عہد سے رشتہ پیدا کیاتھا۔ پچھلے چالیس سال کی ہماری اَدبی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اَدبی تحریکوں اور سیاسی تحریکوں کے واسطے سے عہد کے ساتھ رشتہ جوڑنے میں بالعموم یہ گھپلا ہوجاتا ہے کہ لکھنے والا خود عہد کا حصہ بن جاتا ہے، مفسر نہیں بن پاتا۔ عہد سے کھرا رشتہ، عہد کے طرز احساس تک رسائی حاصل کرنے سے پیدا ہوتا ہے اورعہد کا ترجمان اور مفسر بننے کے لیے عہد سے بے تعلق ہونا پڑتاہے۔ مجیدؼ امجد عہد سے اتنے بے تعلق تھے، جس طور کوئی بڑا صوفی علائق دنیا سے آزاد ہوجاتا ہے۔ خیر صوفی کا تو زمانہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا مگر شاعر یہ طور اختیار کرے تو زمانہ اُس سے پورا پورا بدلہ لیتا ہےٴٴ۔
شہزادؼ احمدٜ ٴٴمیراؼ جیٴ فیضؼ اور راشدؼ نے اپنے مکاتب فکرکو جنم دیاہے۔ اُس عہد کے بیشتر لکھنے والے اِن تینوں میں سے کسی نہ کسی کے پیچھے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں مگر مجیدؼامجد نے نہ کسی کی تقلید کی ہے اور نہ کسی کو اپنی تقلید کرنے کی ترغیب دی ہے۔ مجیدؼ امجد ابھی تک بہت نیا ہے جبکہ میراؼ جی، فیضؼ اور راشدؼ پرانے ہوچکے ہیںٴٴ۔
اظہر جاویدٜٴٴ مجیدؼ امجد کو اگر اہل نظر اِس عہد کا سب سے بڑا شاعر نہ بھی تسلیم کریں تو پھر بھی یہ اَمر مسلّمہ ہے کہ وہ ایک بہت بڑا شاعر ہے اور ایک عہد ساز شاعر، غالبؼ کی طرح وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اہل دل ہی کیا، اپنے پرائے سبھی مجیدؼ امجد کی عظمت کے قائل ہوتے جائیں گے۔ بلا شبہ وہ ایک منفرد اندازٴ الگ ڈکشن اور خوبصورت طرز احساس کا شاعر ہےٴٴ۔
ڈاکٹر سلیم اخترٜ ٴٴمجیدؼامجد کا شعری آہنگ اس لیے معاصرین سے منفرد نظرآتا ہے کہ ذات کے داخلی خلائ کے سفر میں جتنی توانائی مجیدؼ امجد کے پاس تھی بیشتر شُعرا اُس سے محروم نظر آتے ہیں۔ اسی لیے تو وہ آخری سانس تک تخلیقی لحاظ سے فعال ہی نہ رہا بلکہ شعری اظہار میں تجربات کے تنوع سے یہ بھی اندازہ ہوتاہے کہ خُوب سے خُوب تر کی جستجو ہمیشہ اُس کا فنی نصب العین رہی۔ آج وہ ہم میں مو جود نہیں لیکن اُس کی تخلیقی شخصیت کی مہک برقرار ہے، یہی نہیں بلکہ اُس خوشبو کی سَحر انگیزی میںاضافہ ہی ہوتا جاتا ہے۔ اُس کا کلام محض خوشبو کا ایک جھونکا ہی نہیں کہ ہوائے بہار کے ساتھ گزر جائے بلکہ یہ ہمیشہ مسحور کرنے والی خوشبو کی تجسیم ہےٴٴ۔
ڈاکٹر تبسمؼ کاشمیریٜ ٴٴمیراؼجی اور راشدؼ کے بعد جدید اُردو شاعری کی روایت میں مجیدؼامجد سب سے اہم نام ہے۔ اُس نے جدید شاعری میں زرخیز تجربات کی ایک دنیا آباد کی ہے اور وہ ایک ایسا شعری نقش بنانے میں کامیاب ہوا ہے جس میں تجربات اپنی انتہائوں کی طرف بڑھتے ہیں۔ تجربات کی محدود حدیں لامحدود ہوتی نظرآتی ہیں اوراِن لامحدود حدوں میں اُس نے نئے امکانات کی دنیا تخلیق کی ہےٴٴ۔
ڈاکٹر سعادت سعیدٜٴٴ بیسویں صدی میں چوتھی دہائی کے بعد اگر کسی شاعر نے حقیقی معنوں میں شاعری میں خیال اُجالنے کا کام کیا ہے تو وہ مجیدؼ امجد ہیں۔ اُن کی نظموں کے ایک ایک مصرعے میں سوچ کی آنچ دکھائی دیتی ہے۔ مجیدؼ امجد نے اپنی نظموں میں خیالاتٴ جذبات اور مشاہدات کے جس پھیلائو کو سمیٹا ہے وہ ہمارے عہد کے بہت سے معروف اور نامور شُعرا کے لیے باعث رشک رہاہےٴٴ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.