| ادب
|
جلال الدین محمد رومی
Jalal ad-Din Muhammad Rumi
(1207-1273)
مولانا جلال الدین محمد رومی ایران ہی کے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے سب سے جلیل القدر رصوفی شاعر ہونے کا امتیازی مقام رکھتے ہیں ۔ رومی ساتویں صدی ہجری کے ایسے بزرگ ہیں جن پر عملاً صوفیت کے عہد زریں کی انتہا ہوتی ہے ۔ انہوں نے درویشوں کے ایک ایسے سلسلے کی بنا ء ڈالی جو” مولو یہ“ یا جلالیہ کے نام سے مشہور ہوا اور جنہیں اہل یورپ رقصاں درویش کہتے ہیں ۔ عرب و عجم کی محفلیں آج بھی مولانا روم کے ذکر سے منور ہیں اورتا قیامت چمکتی رہیں گی ان کی مشہور عالم اور زندہ جاوید مثنوی اہل نظر اور صاحبانِ باطن کیلئے سرمایہ تسکین اور راحت دل و جان ہے جس سے بندگان خدا عشق و عمل اور حیات و عالم کی حقیقت سمجھتے ہوئے روحانی فیض پاتے ہیں اور شعور و آگہی کی منازل طے کرتے چلے جاتے ہیں ۔ان کا روشن کلام اسرار روموز کا ایک خزینہ اور معرفت و عرفان کا ایک گنجینہ ہے۔ اس لحاظ سے مولانا رومی ایک ایسے عہد ساز اور عصر آفرین انسان ہیں جن پر تاریخ اسلام اور تاریخ عالم کو ہمیشہ نازرہے گا ۔
آپ کا نام نامی محمد، لقب جلال الدین اور عرف مولانا روم ہے ۔ 6ربیع الاول 604ھ بمطابق 1207کو بمقام بلخ ( خراسان ) آپ کی ولادت ہوئی ۔چونکہ آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ روم میں گزرا ، اِس لئے آپ نے مولانا روم کے نام سے شہرت پائی ۔
|
|