سیف الدین سیف اردو شاعری اور نغمہ نگاری کا ایک اہم نام ہے۔ان کی شاعری کے دو مجموعے ان کی زندگی میں شائع ہوئے تھے جن کے نام ہیں خم کاکل اور کف گلفروش۔
اور اب ان کا نیا مجموعہ جب ترے شہر سے گزرتا ہوں کے نام سے شائع ہوا ہے۔جس میں سیف الدین سیف کی فلمی شاعری کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ان گیتوں میں ادب کو فوقیت دی گئی ہے۔ضخامت 290 صفحات قیمت 200 ملنے کا پتہ الحمد پبلی کیشنز چوک پرانی انارکلی رانا چیمبرز لاہور