محبان بھوپالی فورم کے زیر اہتمام کویت میں مقیم معروف مزاحیہ شاعر کمال اظہر کے مجموعہ کلام ”کہونہ پیار ہے جاناں“ کی تعارفی تقریب اتوار 30مارچ کو 2بجے دوپہر ”انساء کلب“ گلشن اقبال میں ہوگی، سابق وفاقی وزیر سید سفوان اللہ مہمان خصوصی ہوں گے، دیگر مقررین میں سرشار صدیقی، اظہر عباس ہاشمی، ڈاکٹر اکرام الحق شوق، نقاش کاظمی، اویس ادیب انصاری اور شگفتہ فرحت شامل ہیں، اسی فورم کے زیر اہتمام خواتین کا نعتیہ مشاعرہ پیر 31 مارچ کو اسی کلب میں ہوگا، جس میں ملک کی معروف شاعرات شرکت کریں گی۔