پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف وہدایتکار حفیظ احمد کی کتاب ” محبت کی باز یافت“ کی تقریب رونمائی لاہور پریس کلب میں ہوئی جس کی صدارت ہیومن رائٹس کمیشن کی چےئرپرسن عاصمہ جہانگیر نے کی جبکہ خاور نعیم ہاشمی مہمان خصوصی تھے۔ مقرر ین نے کہا کہ پاکستان کی مشہور پنچابی فلم ”ظلم دابدلہ“ کے مصنف حفیظ احمد کا شاعرانہ روپ چونکا دینے والا ہے۔ حفیظ احمد کی شاعری بھی اس کی فلمی کہانیوں کی طرح حقیقت اور فریب، سچ اور جھوٹ ، خوبصورت اور بدصورتی کے درمیان کشمکش سے لبریز ہے۔ مذکورہ کتاب کا اصل اثاثہ نظمیں ہیں جن میں خاندان کو موضوع بنایا گیا ہے۔