نام کتاب:نَے چراغے نَے گُلے
مصنفہ: صفیہ احمد
صفحات: 168
قیمت:150روپے
ناشر: کتاب پبلی کیشنز،714 ریگل ٹریڈ سکوائر صدرکراچی
صفیہ احمد نہایت ذہین اور فعال ادیبہ ہیں۔ان کی یہ کتاب انشائیوں پر مشتمل ہے۔ان انشائیوں میں جن واقعات کو پیش کیا گیا ہے وہ اکثر ہم کو پیش آتے ہیں۔مثلاً مضمون ”کہاں سے کہاں تک“ میں انہوں نے دوردراز کے ملکوں میں ملازمت کی خواہش میں اپنا وطن چھوڑنے والوں پر گہرا طنز کیا ہے۔کتاب تزئین و طباعت کا عمدہ نمونہ ہے۔یہ کتاب لاہور میں بک ہوم مزنگ روڈ پر دستیاب ہے۔