لاہور کےمعروف بزرگ شاعر اے جی جوش مورخہ 15 دسمبر 2007 بروز ہفتہ بقضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔ان کا جنازہ ان کی رہائش گاہ 33طارق بلاک نیو گارڈن لاہور سے اٹھایا گیا اور نماز جنازہ مڑیاں گارڈن ٹاون قبرستان میں ادا کی گئی۔اے جی جوش ایک زندہ دل ادبی شخصیت اور شاعر تھے۔وہ ادب دوست کے نام سے ایک ماہنامہ ادبی پرچہ بھی نکالتے تھے ۔وہ ایجوکیشن یونیورسٹی میں ایک مشاعرے میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا جس سےوہ جانبر نہ ہو سکے۔