منکیرہ میں محفل مسالمہ
منکیرہ کے نوجوان شاعر مقبول دکھی مقبول کی رہائش پر محفل مسالمہ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت ممتاز شاعر ملک نذیر ڈھالہ خیلوی نے کی۔ جبکہ علامہ سید عرفان حیدر نقوی مہمان خصوصی تھے ۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ معروف شاعر علی شاہ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے ۔ یٰسین ثاقب محفل کے مہمان اعزاز تھے ۔محفل میں جن شعراء نے بحضور امام عالی مقام اپنا کلام پیش کیا ان میں ملک نذیر ڈھالہ خیلوی، یٰسین ثاقب، جمشید اقبال جمشید، امام بخش شاکر، محمد نواز عاصم، علی شاہ، محمد اقبال بالم، وارث چھینہ، مقبول ذکی مقبول اور ناصر حسین ناصر شامل ہیں۔ انتظار جعفری نے حسینی دوہڑے انتہائی خوبصورت ترنم کے ساتھ پیش کئے ۔ یٰسین ثاقب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل کاانعقاد نوجوان نسل کو روشنی مہیا کرنے کے مترادف ہے ۔ سید عرفان حیدر نقوی نے کہا کہ قرآن مجید ہمارے لئے راہ ہدایت ہے ۔ قرآن ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اللہ سے قربت کا اہم ذریعہ بھی ملک نذیر ڈھالہ خیلوی نے کہا کہ آج کی اس روح پرور محفل کو دیکھ کر مقبول ذکی مقبول کے جذبہ ایمانی کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی۔