افسانہ نگاری کا مقابلہ، ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس کی طالبہ دریہّ دیباج کی پہلی پوزیشن
ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس لاہور کی طالبہ دریہّ دیباج نے نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام وزارت صحت حکومت پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ کل پاکستان افسانہ نگاری کے مقابلہ میں پہلا انعام حاصل کیا ہے ۔ان کے افسانے "تریاق" کو مقابلے کی بہترین کہانی قرار دیتے ہوئے پچیس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ اس کامیابی پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر خواجہ امجد سعید اور اساتذہ دریہّ دیباج کو مبارکباد دی ہے ۔