حلقہ اربابِ ذوق کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ
حلقہ اربابِ ذوق کے زیر اہتمام عید ملن مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ظفر اقبال نے کی اور مہمانِ خصوصی قائم نقوی تھے ۔ محفل مشاعرہ میں رفیق اظہر، سرفراز علی حسین، جاوید قاسم، ابرار حامد، اعجاز فیروز اعجاز، علمدار حسین شاہ، کامریڈ شفیق، حسن عباسی، نوید انور، آفتاب جاوید اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض اعجاز فیروز اعجاز نے انجام دیئے ۔ محفل مشاعرہ کے اختتام پر عید کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔