نقاشِ پاکستان چودھری رحمت علی کی یاد میں مشاعرہ
چودھری رحمت علی کے 110ویں یومِ ولادت کے حوالہ سے بزم ظفریات نے انجمن نقاش پاکستان کے تعاون سے گرین ٹاؤن میں 13ویں ادبی مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ مشاعرہ کی صدارت سید صفدر بن حیدر نے کی۔ مہمانِ خصوصی نرگس شیخ تھیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سعید الدین قاری نے سرانجام دیئے ۔ اسلم سماب، ملک رشید انور، عبداللہ صحرا، عبدالجبار انیس، اقبال قیصر، بشر باوا، اشرف پال، شاہد محمود عبد، نوید مرزا، رحمت بیلی، لال بیگ، وحید مستانہ، راجہ خورشید، عاتم لاہوری، فرید غمار، ریحان فاروقی، جمیل درویش، اقبال زاہد، محمد شریف انجم، محمد جاوید، صفدر بخاری، رضا نقوی، مصطفیٰ بسمل، احمد جوزی، سعدیہ شہزادی، ابوالفرح، بوستان خان، شیخ عطار، شہاب سہروردی اور چودھری انجم نے کلام پیش کیا۔