اولڈبوائز دیال سنگھ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام درویش صفت شاعر استاد دامن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الحمر ا ادبی بیٹھک میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت حکیم سلیم اختر نے کی جبکہ مہمان خصوصی جسٹس(ر) میاں اللہ نواز تھے۔ مقرر ین میں حسین عباس رضی، افضل ساحر، عاصم خواجہ، حاجی افضل ، کرامت بخاری، شفقت تنویر مرزا، رفیق غوری اور فاطمہ غزل شامل تھیں۔ تقریب کے صدر سلیم اختر ملک نے کہا کہ استاد دامن نے پوری زندگی سادگی اور سچائی کے ساتھ گزاری اور نسل ، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر ہر طبقہ کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا۔ کرامت بخاری نے کہا کہ استاد دامن نے اپنی شاعری کے ذریعے ہر عہد کے سیاسی، معاشی جبر کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کے لہجے میں طنز اور مزاح تھا۔ انہوں نے ہنسی ہنسی میں لوگوں کو ایک نئی آگہی دی۔