تعزیتی ریفرنس
ادائے یار ادبی اکیڈمی میانوالی اور اردو سرائیکی اکیڈمی میانوالی کے زیراہتمام پروفیسر محمد فیروز شاہ کی یاد میں جناح ہال میانوالی میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف دانشور سید نصیر شاہ نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں قمر رضا شہزاد، شہاب صفدر، کاشف مجید اور پروفیسر غلام سرور خان نیازی کے نام شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر غفور شاہ قاسم نے سرانجام دیئے ۔ پروفیسر سید محمد فیروز شاہ کی شخصیت اور فن کے حوالے سے محمد تنویر مظہر، بابر خان، طاہر ساقی، سید عاصم بخاری، عطا محمد شاہد، عبدالوحید مزاج، انوار حسین حقی، محمودالحسن خان، خواجہ سکندر حیات، لیاقت علی، عبدالکریم قاسم، علی اعظم بخاری، پروفیسر رئیس احمد عرشی، محمد حامد سراج، میاں نعیم الدین، پروفیسر منور علی ملک، پروفیسر محمد سلیم احسن، کاشف مجید، طاہر شیرازی، شہاب صفدر، سعید اختر سیال، پروفیسر غلام سرور خان نیازی اور سید نصیر شاہ، طاہر شیرازی، شہاب صفدر اور سعید اختر سیال نے اظہار خیال کیا۔ منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنیوالوں میں یٰسین ثاقب، عطاء محمد شاہد، محمد ظہیر احمد، نور محمد تری خیلوی، محمد رمضان ساجد، شاکر خان نیازی، عابد اللہ ملک، ذیشان حیدر، صابر بھریوں، محمد ضیاء اللہ قریشی، محمد مظہر نیازی، جاوید فیروز اور پروفیسر محمد اکرم شاہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں عتیق الرحمان ملک، امداد حسین خان ترگوی، شیخ نذیر احمد، ساجد فراز، عمران نیازی پائی خیلوی اور عطاء محمد نیازی داوٴدخیلوی کے نام شامل ہیں۔