بک ہوم رائٹرز کلب کے زیراہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تعزیتی ریفرنس
بک ہوم رائٹرز کلب کے زیراہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت بک ہوم رائٹر کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کی۔ اجلاس میں ادیبوں، دانشوروں، صحافیوں اور پبلشرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے زاہد عکاسی، ریاظ احمد، ایم سرور، ملک اشفاق، محمد انور، خالد وحید نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید وفاق کی علامت تھیں ان کی شہادت جمہوریت کا قتل ہے ۔ محترمہ بینظیر بھٹو پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان تھیں۔ اجلاس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس کے آخر میں راناعبدالرحمن نے صدارتی خطاب میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بین الاقوامی شخصیت تھیں۔ ان کی شہرہ آفاق آپ بیتی "دختر مشرق" دنیا بھر میں مقبول اورکئی زبانوں میں شائع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔