"روِش" کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ لیاقت باغ کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
ادبی تنظیم "روش" کے زیراہتمام لاہور کے ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں نے بینظیر بھٹو شہید اور سانحہ لیاقت باغ کے دوسرے شہداء کی یاد میں چیئرنگ کراس چوک میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر مزاحمتی کلام پیش کرنے والوں میں سعداللہ شاہ، اختر شمار، خالد علیم، شفیق احمد خان، واجد امیر، ثناء اللہ شاہ، عمرانہ مشتاق اور جاوید قاسم شامل تھے ۔ اس موقع پر ناول نگار رانی نذیر، خواجہ جمشید امام اور "روش" کے جنرل سیکرٹری محمد نواز کھرل نے اپنی تقریروں میں کہا کہ لاہور کے اہل قلم بینظیر بھٹو کی المناک شہادت پر ان کے خاندان، پارٹی کارکنوں اور اہل سندھ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ "روش" کے رہنماوٴں نے اعلان کیا کہ ادیبوں اور شاعروں کا قافلہ سندھی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نوڈیرو جائے گا۔ مظاہرہ میں جن ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ان میں امجد طفیل، صادق جمیل، شیراز راج، رضی حیدر، افضل ساحر، حسن بانو خان، شاہدہ دلاور شاہ، زاہدہ راوٴ، خالد منہاس، حسن عباسی، سلیم گورمانی، کاشف فراز، روبینہ خان، فاطمہ احمد، زاہد نبی، اسلم سعیدی، شگفتہ غزل ہاشمی، سید اظہر فرید، رضوانہ سحر ہاشمی، محمد احمد، سرفراز سید، محمد جواد اور دیگر شامل تھے ۔