نئے سال کے آغاز پر ادبی اور ثقافتی تنظیم "امثال" نے سالانہ حمدیہ مشاعرے کا اہتمام کیا جس کی صدارت معروف ادیب حفیظ الرحمن احسن نے کی۔ مہمان خصوصی سینئر صحافی اور شاعر سرفراز سید تھے ۔ نظامت کے فرائض ارشد شاہین نے انجام دیئے ۔ "امثال" کے روح رواں ایوب ندیم نے کہا کہ حمدیہ شاعری شروع ہی سے شاعروں اور پڑھنے والوں کیلئے روحانی تسکین کا ذریعہ رہی ہے ۔ مشاعرہ میں ارشد شاہین، زاہد راوٴ، حسن بانو خان، سلیم اختر ملک، پروین سجل، شفیق احمد خان، اعجاز فیروز اعجاز، ایوب ندیم، اقبال راہی، سرفراز سید اور حفیظ احسن نے حمدیہ کلام پیش کیا۔ آخر میں محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہدائے راولپنڈی، معروف مصور گل جی، ممتاز ادبی شخصیات ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، ریاض احمد، راجا رسالو، قمر یورش، مقبول خاں مقبول، یونس علی دلشاد، ناصر شہزاد، اے جی جوش، محمد فیروز شاہ، عزیز مظہر، وقار گردیزی، اقبال سحر انبالوی اور حمید تسلیم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی جو گزشتہ سال 2007ء میں ہم سے جدا ہوئے ۔