ادبی بزم ارشاد جہلم کے زیر اہتمام معروف نعت گو اور ممتاز عالم دین امام احمد رضا بریلوی کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ریاض ایڈوکیٹ صدر مرکزی اردو مجلس جہلم نے کی۔اس تقریب میں امام صاحب کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور آخر میں نعت خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔