لیفٹینینٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کی علمی و ادبی خدمات کے حوالے سے تقریب
ادبی و ثقافتی زاویہ کے زیر اہتمام معروف دانشور اور کالم نگارلیفٹینینٹ جنرل (ر)عبدالقیوم کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب مقتدرہ قومی زبان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت احمد فراز نے کی۔زاویہ کے روح رواں محبوب ظفر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔تقریب میں عبدالقیوم کی عسکری،علمی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔اس تقریب میں کئی اہل قلم خواتین و حضرات نے شرکت کی۔