رخسانہ نور کا تازہ شعری مجموعہ الہام: تقریب پذیرائی
ادبی و ثقافتی تنظیم روش کے زیر اہتمام معروف شاعرہ،کہانی نویس اور مکالمہ نگار رخسانہ نورکے شعری مجموعے الہام کی تقریب پذیرائی الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوئی۔صدارت معروف نقاد اور شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی نے کی۔مہمان خصوصی عطا الحق قاسمی تھے۔اور اظہار خیال کرنے والوں میں امجد طفیل،سعدا للہ شاہ، حسین مجروح،احمد عقیل روبی،رانی نذیر اور ندیم بھابھہ اور دیگرشامل تھے۔تقریب کی نظامت نواز کھرل نے کی۔