گزشتہ ہفتے شاعر عوام حبیب جالب کی 15 ویں برسی منائی گئی۔اس موقع پر متعدد ادبی تنظیموں کی طرف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
حبیب جالب میموریل فاونڈیشن کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں تقریب اس لحاظ سے اہم تھی کہ اس میں شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو بھی موضوع گفتگو بنایا گیا۔تقریب کی صدارت احسان وائیں نے کی۔معروف دانشور الطاف قریشی،حبیب جالب کے بھائی سعید پرویز ،ان کے بیٹے ناصر جالب اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ زاہدہ راو نے نظم پیش کی۔حبیب جالب کے بیٹے ناصر جالب نے کہا کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد اس وقت کے وزرانے لاکھوں روپے کی امداد کا اعلان کیاجو محض اعلان ہی ثابت ہوا۔عملآ کچھ نہیں کیا گیا۔