آرٹس کونسل کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ، لندن سے آئے ہوئے معروف افسانہ نگار،ناول نگاراور ادبی رسالہ مخزن کے مدیر مقصود الہی شیخ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام ادبی کمیٹی کے چیئر مین سحر انصاری نے کیا۔صدارت حمایت علی شاعر نے کی۔
اس موقع پر سحر انصاری نے مقصود الہی شیخ کا دیا ہوا احمد ندیم قاسمی کے دستخط والا دس روپے کا نوٹ برائے نیلام پیش کیا جسے راحت سعید نے تین ہزار پانچ سو روپے میں خرید لیا۔