آرٹس کونسل کی لائبریری کمیٹی کی جانب سے ممتاز ادیب، مزاح نگار اور کالم نویس ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کے مزاحیہ مضامین پر مبنی 16 ویں کتاب ”خود خوش حملہ“ کی تعارفی تقریب جمعرات 27 مارچ کو 6 بجے شام آرٹس کونسل میں ہوگی، پروفیسر سحر انصاری صدارت کریں گے، عبدالحسیب خان مہمان خصوصی اور میاں زاہد حسین مہمان اعزازی ہونگے، دیگر مقررین میں رضوان صدیقی، عظیم سرور، درشہوار قادری، ثاقب انجان اور ڈاکٹر ہما میر شامل ہیں۔