ریس کورس میںکتاب میلہ 30 مارچ تک جاری رہے گا
جنرل بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام ریس کورس (جیلانی پارک) میں پی ایچ اے کے تعاون سے کتاب میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ یہ کتاب میلہ 30 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس کے اوقات کار 12 بجے دوپہر سے رات 12 بجے تک ہیں۔ میلے میں پاکستان کے معروف پبلشرز نے اپنے سٹال لگائے ہیں۔ کتاب میلے میں تاریخ، فلسفہ، سائنس، مذہب، نفسیات، شاعری، ناول، مزاح، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن و تحقیق اور چلڈرن بکس پر مبنی شاہکار کتب شامل ہیں۔ کتابیں اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پرمشتمل ہیں۔ اس کتاب میلے میں تمام کتابوں پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں جنرل بکس پبلشرز ایسوسی ایشن پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی بک فیئر کے ارکان رانا عبدالرحمن، عامر ریاض، گل فراز، عدیل احمد، خالد چودھری اور محمد عباس نے ایک مشترکہ بیان میں پی ایچ اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انتظامیہ نے کتاب میلے کے سلسلے میں خصوصی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے اس کتاب میلے کی کوریج کریں تاکہ معاشرے میں کتب بینی کو فروغ حاصل ہو۔