بزم ارتقاء ادب کا ماہانہ مشاعرہ
گزشتہ دنوں بزم ارتقاء ادب کا ماہانہ مشاعرہ معروف شاعر باقی احمد پوری کی صدارت میں انعقاد پذیر ہوا جبکہ مہمان خصوصی مقصود عامر تھے۔ تلاوت کلام پاک کی صدارت ضیاء منیر نے حاصل کی اور نظامت کے فرائض ریاض رومانی نے خوبصورت طریقے سے انجام دیئے۔ محفل میں جن شعراء نے کلام پیش کیا ان میں عبدالحکیم وفا، خلش بجنوری،ضیاء نیر، ریاض رومانی، جاوید قاسم، محمد وسیم شحمی، طفیل اعظمی، اشفاق فلک، عطاء العزیز، سہیل یار، لالہ جی، چاک شاہ، سرور خان جند کڑکی، سلامت علی مغل، راجہ شاہد امیر و دیگر شامل تھے۔