حلقہ ارباب ذوق لاہور کی موجودہ قیادت کی مدت ختم ہونے کو ہے اور نئے سال کے لیے عامر فراز سیکرٹری جبکہ مدثر نارو جوائنٹ سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب قرار دیے جا چکے ہیں۔ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال بھی حلقے کے انتخابات میں بلا مقابلہ چناو ہوا تھا۔بعض دوستوں کا خیال ہے کہ لوگوں نے ادبی تنظیموں کے انتخابات میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے۔اور ان تنظیموں کے عہدوں کو تھینک لیس جاب تصور کیا جانے لگا ہے۔کوشش کی جا رہی ہے کہ اس سال صدارت کے لیے حلقے کے سینئر ترین رکن اسرار زیدی کو زحمت دی جائے جنہیں کئی برسوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔