آثار و افکار اکادمی، کراچی نے معروف شاعر و ادیب جمال نقوی کو ان کی تنقیدی کتاب ترقی پسند تحریک، ادب اور سجاد ظہیر پر انعامی مقابلہ کتب میں 2006ء کا خصوصی ادبی انعام دیا ہے۔ انعام میں نقد رقم کے علاوہ نشان اعزاز بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اسی ادارے کی جانب سے انہیں ان کی تنقیدی کتاب ”نقد و شخص“ پر 2005 کا اول انعام بھی دیا جاچکا ہے۔