محبان بھوپال فورم اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام معروف شاعر و مصور ندیم سبطین کے دوسرے شعری و عکسی مجموعے ”پورے تن کا ادھور اپن“ کی تقریب اجرا جمعہ 11 اپریل کو 7 بجے شام آرٹس کونسل میں پروفیسر آفاق صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوگی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مبارک علی اور مہمان اعزازی جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم اور رفعت قاسمی ہوں گے۔