احمد خان طارق (1924-)
تعارف و تبصرہ: شاہد ماکلی
احمدخان طارق سرائیکی دوہڑے کا مقبول ترین شاعر ہے۔اس وقت سرائیکی وسیب میں انہیں ”دوہڑے کا بادشاہ“ کہا جاتا ہے۔ان کا دوہڑہ علاقائی روایت و ثقافت،غربت و افلاس،عشق و محبت اور علاقائی محرومیوں کی بھرپورعکاسی کرتاہے۔ان کی شاعری میں ”بیٹ“ کا ماحول اپنی تمام تر رعنائیوں اور حسن و جمال کے ساتھ سانس لیتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔وہ اپنے قلم سے مُوقلم کا کام لیتے ہیں اور شاعری کے کینوس پر دیہاتی زندگی کی سچی اور سادہ مگر متحرک تصویریں پینٹ کرتے ہیں۔
احمد خان طارق 1924میں تونسہ شریف کے علاقہ شاہ صدر دین میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام بخش خان ہے۔پیدائشی نام احمد بخش اور تخلص طارق ہے۔تعلیم پرائمری ،پیشہ زمیندارہ اور ذات کھوسہ ہے۔شاعری میں ابتدائی اصلاح ڈیرہ غازی خان کے معروف شاعر نور محمد سائل (مرحوم) سے لی۔سرائیکی وسیب کے معروف و منفرد شاعر عزیز شاہدانہی نور محمد سائل کے فرزند ہیں۔احمد خان طارق کی تصانیف میں گھروں در تانی،طارق دے دوہڑے،متاں مال ولے،میکوں سی لگدے،ہتھ جوڑی جُل،بیٹ دی خوشبو شامل ہیں۔ذیل میں ان کے چند مشہوردوہڑے دیے گئے ہیں۔
(۱)
اے پاگل دل! بے ہوش نہ تھی، ذرا آپ کوں جھل ، کل آ ویسی
کل سجھ دا وعدہ کر گئے چن ، من کہیں دی گل ، کل آ ویسی
شالا خیر ہووِس ، تھیسی خیر دا ڈینہہ ،بہسوں رست مل ، کل آ ویسی
اجاں اج تاں طارق ویندا پئے کل لہسی کل ، کل آ ویسی
(۲)
تیڈی چھاں تے پلدے پئے ہاسے کر پاسہ گئیں چن دُھپ کیتی
بس لکدا چھپدا دیکھ تیکوں میڈا سیت وہ گئے لک چھپ کیتی
چن چاندڑیاں چٹیاں ڈد ھ راتیں گئیں قہر دیاں کالیاں گھپ کیتی
ادھ بزم دے طارق بہن والے اج بیٹھوں چنڈ ءِ چ چپ کیتی
(۳)
میکوں قول نہ ڈے نہ وعدہ کر ،ایہ پلنانئیں ، میں گل ونجڑیں
تئیں باجھوں راول روہی وچ روح رلنا نئیں، میں گل ونجڑیں
سن گھنسیں موئی دا، پر تیڈا ہاں ہلنا نئیں ، میں گل ونجڑیں
بس طارق ونجن نی ڈیندی میں تئیں ولنا نئیں ، میں گل ونجڑیں
(۴)
نہ ساہ مکدے نہ سِک مکدی پئے موتی رُلدن خاک اُتے
میکوں اپنے حال ملال نہیں جگ کھلدے حال ہلاک اُتے
کیں حال دعادے ہتھ چاواں کیویں مرہم لاواں چاک اتے
ہتھ دوہیں طارق رُجھ گئے ہن،ہک طاق اتے بیا ڈھاک اتے
(۵)
گھن گھن کشکول ہے گل توڑیں تیڈے ناں دی خان خریت ملی
ملیے خیر دے چھالے پیریں کوں اُتے ہاں کوں ہجر دی چھیت ملی
تیکوں ڈھول غلاب دے باغ ڈھیہے میکوں لئی لانے دی کھیت ملی
بس طارق ڈو بھائیوال ہاسے،تیکوں کیچ ملیا، میکوں ریت ملی