نگراں صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت امبر رضا نینسی نے بھٹ شاہ کا دورہ کیا اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹائی کا راگ بھی سنا۔ انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے سبب کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین کو منتقل کیا جارہا ہے۔