تادیب انٹرنیشنل کا اعزاز
حمید قیصر اور ممتاز برطانوی دانشور ہیلن گڈوے کی ادارت میں، اردو انگریزی زبان میں شائع ہونے والے رسالے ”تادیب انٹرنیشنل“ نے اس سال بھی اپنا اعزازبرقرار رکھا۔برطانوی تنظیم انک رائٹرز ایسوسی ایشن کے 2007ء کے دوران کیے گئے سروے کے مطابق تادیب انٹرنیشنل سینکڑوں بین الاقوامی بائی لینگوئل رسائل کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔تادیب انٹرنیشنل کی برطانیہ اور پاکستان کی مجلس ادارت پُر امید ہے کہ مانچسٹر میں انک رائٹرز کے زیر اہتمام مارچ2008ء کو ہونے والے فنکشن میں پہلی تین پوزیشنوں میں سے کوئی ایک پوزیشن تادیب انٹرنیشنل کو ملے گی۔ یاد رہے کہ 2005میں اسی تنظیم کے سروے کے مطابق تادیب برطانیہ میں 102رسائل میں سے فنون و ادب کے فروغ کے حوالے سے پانچویں نمبر پر تھا۔