معروف شاعرخالد شریف کی زیر ادارت نکلنے والا ادبی مجلہ ماہنامہ ماورا انٹرنیشنل کا تازہ شمارہ مارچ 2008 شائع ہو گیا ہے۔ماہنامہ ماورا کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا ہر مہینے کا شمارہ اس ماہ میں کسی اہم شاعر کی برسی کے حوالے سے دراصل اس شاعر کا خاص نمبر ہوتا ہے اور اس شمارے میں قارئین کو اس شاعر کے فن و شخصیت کے بارے جاننے اور اس کے کلام سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔مارچ 2008 کا شمارہ احسان دانش کی 26 ویں برسی۔۔۔22 مارچ 2008 کے حوالے سے اشاعت پذیر ہوا ہے۔گوشہ احسان دانش کے علاوہ مضامین،افسانے ،شاعری اور ماورا میل باکس کے گوشے بھی شامل ہیں۔جس میں معروف اور اہم شاعروں اور ادیبوں کی تخلیقات دی گئی ہیں۔خط و کتابت کے لیے ماہنامہ ماورا انٹرنیشنل، فرید ٹاور،19 ٹمپل روڈ لاہور،0427221095،قیمت فی شمارہ 100 روپے۔سالانہ 1000 روپے۔