عزیز جبران انصاری کی زیر ادارت کتابی سلسلے بیلاگ کراچی کا جدید ”نظم نمبر“ منظر عام پر آگیا ہے اس شمارے میں جدید نظم کے حوالے سے پروفیسر منظر ایوبی، ڈاکٹر حسرت کاس گنجوی، ناصر زیدی، معین الدین کمالی اور دیگر نقادوں کے مضامین کے علاوہ تقریباً 50 شعراء کی نظمیں شامل ہیں۔