ادب >> عالمی ادب >> مصری ادب >> نجیب محفوظ
ادب

نجیب محفوظ (2006۔1911)
Naguib Mahfouz
نجیب محفوظ مصر کے ناول نگار ہیں اورانہوں نے1988میں ادب میں نوبل انعام حاصل کیا۔ انہیں جب نوبل انعام دیا گیا تو اس کام پر دیا گیا جو تیس سال قبل شائع ہوا تھا۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ جو لوگ نوبل انعام کا فیصلہ کرتے ہیں انہیں بھی نجیب محفوظ کے کام کی اہمیت سمجھنے میں تیس سال لگ گئے ۔ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ وقت کام کی اہمیت سمجھنے میں لگا، یا کوئی اور تقاضا تھاجس کی وجہ سے اس فیصلے کو اور ٹالنا ناممکن ہو گیا تھا۔
50 کی دہائی میں وہ معروف ادیب بن چکے تھے اور اسی دہائی میں ان کے تین ناولوں پر مشتمل معروف ’قاہرہ ٹرائلوجی‘ شائع ہوئی۔ اس کا پہلا حصہ ”محل تا محل - 1956“، دوسرا حصہ” قصرِ شوق - 1957“ اور تیسرا حصہ” کوچہٴ شیریں 1959“ پر مشتمل ہے ۔

اس ناول کی اشاعت کے بعد انہوں نے پانچ سال تک کچھ نہیں لکھا اور جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: ”اب وہ دنیا ہی ختم ہو چکی ہے جسے میں لکھتا تھا“۔ اسے انقلاب مخالف بھی تصور کیا گیا۔لیکن شاید ایسا نہیں تھا کیونکہ جب” الاہرام“ میں ان کا ناول ’جبلاوی کے بیٹے ‘ شائع ہونا شروع ہوا تو شدید تنازعات پیدا ہو گئے اور یہ تنازعات مذہبی نوعیت کے تھے جن میں انہیں ’مذہب کا گستاخ‘ بھی قرار دیا گیا۔یہ سلسلہ اس حد تک بڑھا کہ معاملہ اس ناول کی اشاعت روکنے تک آ گیا جس کے بعد اخبار کے ایڈیٹر نے کرنل ناصر سے ، جو اس وقت تک صدر جمال ناصر بن چکے تھے سے مدد لی اور اس طرح اس ناول کی اشاعت مکمل ہو سکی۔

یہ ناول اتنا متنازع تھا کہ اس کی اشاعت مکمل ہونے کے بعد بھی کوئی پبلشر اسے مصر میں شائع کرنے پر تیار نہ ہوا۔ جس کے بعد یہ ناول پہلی بار لبنان سے شائع ہوا۔یہ اسی لبنان کی بات ہے جسے اب ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جو قدیم زمانے سے حسن و تخلیق کا مرکز رہا ہے جہاں ہمارے عہد میں محمود درویش نے اپنی عظیم شاعری کا ایک بڑا حصہ تخلیق کیا اور اپنی بے پناہ ”بھولنے کی یاد داشت‘ لکھی اور جہاں ہمارے فیض احمد فیض انگریزی اور عربی میں شائع ہونے والے جریدے ’لوٹس‘ کے ایڈیٹر رہے ۔
نجیب محفوظ نے فلسفے کی تعلیم حاصل کی تھی لیکن انہوں نے غیر تدریسی ملازمتوں کو ترجیح دی۔ مذہبی امور کی وزارت میں بھی رہے اور آرٹ کی سنسر شپ کے شعبے کے ڈائریکٹر بھی۔
وہ اپنے اسلوب میں رمزیت اور تہہ داری کی ایک منفرد مثال تھے اور اسی بنا پر کچھ لوگ انہیں انیسویں صدی کے صاحبِ اسلوب مصنفین میں شمار کرتے ہیں لیکن نجیب ایسے حقیت پسند نہیں ہیں کہ ہم انہیں گبرئیل گارشیا ،مارکیز یا میلان کنڈیرہ جیسا حقیقت نگار قرار دے سکیں۔
ہمارے ہاں کچھ لوگ ان کا موازنہ پریم چند سے بھی کرتے ہیں جو محض اس بنا پر ہو سکتا ہے کہ ان کے موضوعات میں بھی افلاس کی مخالفت شامل ہے ۔
ان کے ہاں مصر اور مصری دونوں کی ایسی جیتی جاگتی تصویر دکھائی دیتی ہے کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے ۔ اصل میں یہی نجیب محفوظ کی حقیقت نگاری ہے ۔ وہ جس چیز کو بیان کرتے ہیں اسے روز کا دیکھنے والا بھی اپنے آپ سے یہ کہنے پر مجبور ہو جاتاہے’ ’میں نے یوں کیوں محسوس نہیں کیا؟“
انہوں نے کم از کم پچاس کے قریب ناول لکھے اور سینکڑوں کہانیاں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زیادہ مضامین لکھے ہیں لیکن ان ناولوں اور مضامین کی تفصیل کے لئے ایک الگ دفتر درکار ہے ۔
کچھ سال پہلے ان کی ایک کلیات پانچ جلدوں میں شائع ہوئی ہے جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور یہ ان کا نصف کام بھی نہیں ہے ۔
پیچھے مرکزی صفحہ
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.