ادب >> نیا اضافہ
ادب
العاصفہ
1934میں جنم لینے والے حسن منظر کی ابتدائی دور کی ایک معروف کہانی ’چھوٹی سی مرے دل کی تلیّا‘ لاہور سے ’سویرا‘ کے اسی شمارے میں شائع ہوئی تھی جس میں سعادت حسن منٹو کا ’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ چھپا تھا۔ اس کے بعد سے نفسیاتی معالج کے طور پر مصروف پیشہ ورانہ زندگی گزارنے کے باوجود وہ کہانیاں متواتر لکھتے آ رہے ہیں۔ یہ ان کا پہلا ناول ہے ۔
العاصفہ عربی میں طوفانی ہوا کو کہتے ہیں، اور ناول کے تہذیبی پس منظر اور نفس مضمون کو دیکھتے ہوئے یہ نام بہت موزوں معلوم ہوتا ہے ۔ ناول میں پیش آنے والے واقعات ایک بے نام عرب ملک میں پیش آتے ہیں اور اس ملک کے شہروں کو بھی محض ان کے ناموں کے ابتدائی حروف ’ ک‘ یا ’ن‘ سے شناخت کیا گیا ہے ۔ اگرچہ ناول میں بہت سے اشارے موجود ہیں جن کی مدد سے اس ملک کو پہچانا جا سکتا ہے ، لیکن اسے نام نہ دے کر حسن منظر نے اپنے ناول کو ایسے متعدد مسلمان ملکوں کا استعارہ بنا دیا ہے جہاں سیاسی جبر اور منافقانہ مذہبیت کا تسلط ہے ۔ اس جبر اور منافقت کے ہاتھوں ان معاشروں میں رہنے والوں کی روحیں کس طرح مسخ ہوتی چلی جاتی ہے اور زندگی کی امنگ ان کے وجود سے کیونکر نچوڑ لی جاتی ہے ، اس کا گہرا احساس العاصفہ کے مرکزی کرداروں، نوجوان زید اور اس کی بہن کی زندگیوں کے نشیب و فراز میں سمو دیا گیا ہے ۔
العاصفہ کو لکھنے میں معالج کے طور پر حسن منظر کا مختلف معاشروں کا گہرا مشاہدہ تو یقینا نہایت کارآمد ثابت ہوا ہے ، لیکن اس ناول کی رمزیت ان رجحانات کو سمجھنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے جو پاکستانی معاشرے میں روز بروز زیادہ واضح ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.