ادب >> ناول >> بانو قدسیہ کا ناول حاصل گھاٹ
ادب
بانو قدسیہ کا ناول ’حاصل گھاٹ‘

یہ ناول 2003 میں شائع ہوا،جس میں افغانستان سے پیدا ہونے والی صورت حال اور پیچیدگیوں کی وجہ سے مسلمانوں، خاص طور پر پاکستانیوں کےلیے امریکہ میں جو مشکلات پیدا ہوئی ہیں ان کا احاطہ کیا گیا ہے۔

بانو قدسیہ نے مشرق اور مغرب کی تفریق کو قائم رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے بحران کے بارے میں اپنے نقطۂ نظر کی وضاحت کی ہے۔

ظاہر ہے اس ناول میں جو لوگ اپنا وطن چھوڑ کر پیسے اور دنیاوی چمک دمک کی خاطر مغربی ممالک کا رخ کرتے ہیں ان کے بارے میں تہنیت کے کلمات نہیں ہیں اور ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ناول کا ہیرو ایک بوڑھا شخص ہے جواپنی بیٹی اور بیٹے سے ملنے امریکہ جاتا ہے، وہاں کچھ عرصہ قیام کرتا ہے اور پھر وطن واپس آنےکا فیصلہ کر لیتا ہے۔

اس کا اپنے وطن میں کوئی بھی قریبی رشتہ دار یا اولاد نہیں۔ وہ تو سب امریکہ میں رہتے ہیں مگر پھر بھی وہ وہاں نہیں رہنا چاہتا۔

امریکہ کا طرز زندگی اور وہاں کے لوگوں کی منزل اس کی سمجھ سے باہر ہے۔

وہ وہاں کی ایشیائی کمیونٹی کو بھی سمجھنے کی کوشش کرتا ہے جو کہ ایک طرف اپنی شناخت برقرار رکھنے میں مصروف ہے اور دوسری طرف امریکیوں کی طرح زندگی گزارنا پسند کرتی ہے یا زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

اس تضاد کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کا ذکر ’حاصل گھاٹ‘ میں بھرپور طریقے سے کیا گیا ہے۔

بانو قدسیہ کا قہر نسوانی کرداروں پر گرتا ہے۔ ان کے نسوانی کردار قابلِ نفرت ہیں اور یوں لگتا ہے کہ وہ اپنے مردوں کو ایک خاص نہج پر لانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ رجحان بانو قدسیہ کی تحریروں میں گزشتہ دو دہائیوں سے نظر آتا ہے۔ عورتوں کے کردار اپنی بھاگ دوڑ میں اپنے صحیح کردار سے گمراہ ہو جاتے ہیں جو انہیں فطرت نے ودیعت کیا ہے۔

اسی سے تمام خامیاں پیدا ہوتی ہیں۔ بانو قدسیہ نے مغرب اور مشرق کی روایتی تفریق کو چیلنج نہیں کیا بلکہ اس کو بنیاد بنا کر اپنےکرداروں کی سرزنش کی ہے۔

اس تفریق کو دوبارہ سے دیکھنے، پرکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انسانوں کا ایک جمِ غفیر مغرب کی طرف جا رہا ہے۔ اسے تحمل اور ایمانداری سے سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسے محض مسترد کر دینے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.