شمالی وزیرستان میں تاریخی مشاعرہ
ایک سو کے لگ بھگ شعراء نے حصہ لیا
شمالی وزیرستان میں تاریخی مشاعرہ‘ ایک سو کے لگ بھگ شعراء نے حصہ لیا- وحدت ادبی ٹولنہ کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ لائق شاہ درپہ خیل کو دیا گیا ”رشید علی دھقان“ ایوارڈ ممبر قومی اسمبلی نے بحیثیت مہمان خصوصی لائق شاہ درپہ خیل کو دیا-بارہ شعراء کو تمغوں سے نوازا گیا- تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے وحدت ادبی ٹولنہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میران شاہ میں ایک تاریخی مشاعرے کا اہتمام کیا- جس میں علاقائی شعراء کے علاوہ پشاور درہ آدم خیل‘ ٹانک‘ لکی‘نورنگ‘ بنوں ‘ٹل وغیرہ کے لگ بھگ ایک سو شعراء کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی- وحدت ادبی ٹولنہ کے بیس سالہ تاریخ میں سب سے بڑا ایوارڈ”رشید علی دھقان“ ایوارڈ کو متعارف کرا کر وزیرستان کے معروف مقبول شاعر اور ادیب لائق شاہ درپہ خیل کو اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا اور ساتھ ہی بارہ دیگر مختلف شعراء اور مقبول شخصیات کو تمغے دیئے گئے ان میں سلیم زاہیب وزیر ‘عزیز اعوان‘ الماس خان اور زلمے وزیرستان کو ان کے سماجی خدمات پر تمغوں سے نوازا گیا-مشاعرے کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی کامران خان تھے- سٹیج سیکرٹری کے فرائض مقبول شاعر اور ادیب سیف مومندلے ادا کی اس موقع پر لائق شاہ درپہ خیل نے اپنے لکھے ہوئے کتابوں کے مجموعے کا ایک سیٹ جن میں تین کتابیں ملا پیوندہ‘ غریو‘ ٹوچی چاچے چاچے کو ممبر قومی اسمبلی کامران کو پیش کئے-کامران خان نے اپنے خطاب میں لائق شاہ درپہ خیل کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوءْ کہا کہ لائق شاہ درپہ خیل کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے ملکی سطح پر ایوارڈ کی سفارش کی جائے گی-