مشاعرے ہماری تہذیبی روایت کا ایک حصہ ہیں، صابر عظیم آبادی
بزرگ شاعر، صابر عظیم آبادی نے کہا ہے کہ مشاعرے ہماری تہذیبی روایت کا ایک حصہ ہیں ان کا انعقاد ادب کی ترویج میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ فکر و دانش کے زیر اہتمام منعقدہ محفل مشاعرہ کے موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ مجید کالونی لانڈھی کے معروف سماجی کارکن، مظہر الحق مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر صاحب صدر کے علاوہ جن شعرا نے کلام پیش کیا۔ ان میں حصیر نوری ، منظور عالم منظر، عثمان قیصر، حبیب سحر، یوسف شکوہ آبادی، محسن سلیم، نشاط غوری، خورشید عالم خورشید، زبیر احسن، وزیر حسن، صفدر علی صفدر، انوار الحق انور، عامر ثانی اور قدیر اختر شامل ہیں۔